دہلی جل بورڈ میں بدعنوانی: کیجریوال کے پی ایس اور دیگر پارٹی رہنماؤں کے گھروں پر ای ڈی کے چھاپے

ای ڈی نے دہلی جل بورڈ میں مبینہ بدعنوانی کے معاملے میں اروند کیجریوال کے پرسنل سیکرٹری وبھو کمار اور رکن پارلیمان این ڈی گپتا کے گھروں پر چھاپے مارے ہیں

<div class="paragraphs"><p>تصویر ایکس</p></div>

تصویر ایکس

user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: دہلی میں عام آدمی پارٹی کے اہم رہنماؤں کے گھروں پر انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی چھاپے ماری کی گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق ای ڈی نے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کے ذاتی سیکریٹری وبھو کمار اور راجیہ سبھا کے رکن این ڈی گپتا کے گھر پر چھاپہ مارا ہے۔ ای ڈی نے یہ کارروائی دہلی جل بورڈ میں بدعنوانی کے معاملے میں کی ہے۔

خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق، کیجریوال کے ذاتی سیکریٹری وبھو کمار اور دہلی جل بورڈ کے سابق رکن شلبھ کمار کے علاوہ کچھ دیگر سیاستدانوں کے ٹھکانوں پر انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی چھاپے ماری جاری ہے۔

رپورٹ کے مطابق مرکزی ایجنسی دہلی جل بورڈ کے ٹینڈر عمل میں بے ضابطگیوں کی تحقیقات کر رہی ہے۔ ای ڈی کی جانب سے سی بی آئی اور دہلی حکومت کی اینٹی کرپشن برانچ (اے سی بی) کی ایف آئی آر کی بنیاد پر کارروائی کی جا رہی ہے۔ سی بی آئی کی ایف آئی آر میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ دہلی جل بورڈ کے افسران نے الیکٹرومیگنیٹک میٹروں کی فراہمی، ان کی تنصیب، جانچ اور کمیشننگ کے لئے ٹینڈر دیتے وقت ایک کمپنی کو فائدہ پہنچایا۔


سی بی آئی ایف آئی آر کے مطابق، دہلی جل بورڈ کے اس وقت کے چیف انجینئر جگدیش کمار اروڑہ نے میسرز این کے جی انفراسٹرکچر لمیٹڈ کو 38 کروڑ روپے کا ٹینڈر دیا تھا، حالانکہ کمپنی مطلوبہ معیار پر پورا نہیں اترتی تھی۔ حال ہی میں ای ڈی نے جگدیش اروڑہ اور انیل کمار اگروال کو پی ایم ایل اے کے الزام میں 31 جنوری کو گرفتار کیا ہے۔

ای ڈی کی جانچ میں الزام ہے کہ این کے جی انفراسٹرکچر لمیٹڈ نے جعلی دستاویزات پیش کرکے ٹینڈر جیت لیا ہے۔ ایم ایس این کے جی انفراسٹرکچر لمیٹڈ نے ایم ایس انٹیگرل اسکروز لمیٹڈ کو کام کا ذیلی معاہدہ کیا، جو کہ انیل کمار اگروال کی ملکیت والی فرم ہے۔

جب انل اگروال کو ٹینڈر کی رقم ملی تو اس نے تقریباً 3 کروڑ روپے کی رشوت کی رقم جگدیش کمار اروڑہ کو نقد اور بینک کھاتوں کے ذریعے منتقل کر دی۔ تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ اس کے لیے اروڑہ کے قریبی ساتھیوں اور ان کے رشتہ داروں کے بینک اکاؤنٹس کا استعمال کیا گیا تھا۔

جگدیش کمار اروڑہ کے قریبی ساتھی نے بھی نقد رشوت وصول کی۔ ای ڈی نے اس سے قبل 24 جولائی 2023 اور 17 نومبر 2023 کو چھاپے مارے تھے جس کے بعد دستاویزات اور ثبوت ضبط کیے گئے تھے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔