کیا ہندوستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز مکمل نہیں ہوگی؟

وشاکھاپٹنم میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میں شکست کے بعد انگلینڈ کی ٹیم ہندوستان سے واپس لوٹ رہی ہے۔ انگلینڈ کے اس طرح سیریز کے درمیان  میں جانے سے کئی سوالات اٹھ رہے ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

کیا ہندوستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلی جانے والی پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز مکمل نہیں ہوگی؟ کیا ہندوستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلی جانے والی ٹیسٹ سیریز منسوخ ہو جائے گی؟ دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کی شکست کے بعد ایسے کئی سوالات اٹھ رہے ہیں۔ دراصل وشاکھاپٹنم میں شکست کے بعد انگلینڈ کی ٹیم ہندوستان چھوڑ رہی ہے۔ انگلش بورڈ کا یہ اچانک فیصلہ شائقین کے ذہنوں میں کئی سوالات کو جنم دے رہا ہے۔

لیکن اس سے پریشان ہونے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔واضح رہے کہ ہندوستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلی جانے والی پانچ میچوں کی ٹیسٹ سیریز کو منسوخ نہیں کیا جائے گا اور نہ ہی اس کے شیڈول میں کوئی تبدیلی کی جائے گی۔ تاہم یہ بالکل درست ہے کہ دوسرے ٹیسٹ میں شکست کے بعد انگلینڈ کی پوری ٹیم ہندوستان چھوڑ رہی ہے۔


ہندوستان کا دورہ کرنے والی انگلینڈ کی ٹیم ابوظہبی میں اپنے پری سیریز کے تربیتی میدان میں واپس جائے گی اور راجکوٹ میں 15 فروری سے شروع ہونے والے تیسرے ٹیسٹ سے قبل ہندوستان واپس آجائے گی۔ انگلینڈ کی ٹیم اس اہم وقفے کے دوران گولف بھی کھیلے گی۔ اگر رپورٹس پر یقین کیا جائے تو انگلینڈ کے کئی کھلاڑی بیمار ہو چکے ہیں۔ ایسے میں انگلینڈ بورڈ نے یہ فیصلہ کھیلاڑیوں کو فریش کرنے کے لئے لیا  ہے۔

واضح رہے کہ مہمان ٹیم نے دوسرے اور تیسرے ٹیسٹ کے درمیان 10 دن کے وقفے کو استعمال کرنے کے لیے ابوظہبی جانے کا فیصلہ کیا ہے۔ پریکٹس میچوں کے لیے جلد ہندوستان پہنچنے کے بجائے انگلینڈ نے ابوظہبی میں پریکٹس کیمپ لگا کر اس ٹیسٹ سیریز کی تیاری کی تھی۔ سیریز سے قبل ابوظہبی کیمپ کے دوران انگلینڈ کی ٹیم نے ہندوستانی اسپینرز سے نمٹنے کے طریقوں پر کام کرنے میں کافی وقت صرف کیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔