کورونا کا علاج کر رہے آر ایم ایل اسپتال کے 14 ڈاکٹر-نرس مشکل میں، ہوئے کوارنٹائن!

نرسوں اور ڈاکٹروں کی 14 رکنی ٹیم میں شامل ایک نرس کو ہلکا بخار ہونے کے بعد احتیاطاً پوری ٹیم کو ایک گھر میں کوارنٹائن کیا گیا ہے۔ ان میں کسی پر وائرس کا اثر ہے یا نہیں، یہ جانچ کے بعد ہی پتہ چلے گا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

لاک ڈاؤن کے درمیان ہندوستان میں کورونا وائرس کا قہر جاری ہے۔ لگاتار کورونا وائرس کے معاملے ملک میں بڑھتے ہی جا رہے ہیں۔ اس درمیان دہلی سے بڑی خبر سامنے آ رہی ہے۔ صحت خدمات سے جڑے کچھ اہلکاروں کے کورونا وائرس کی زد میں آنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ خبروں کے مطابق رام منوہر لوہیا اسپتال کے ڈاکٹروں اور نرسوں کی ایک ٹیم کو گھر میں کوارنٹائن رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ حالانکہ اس بات کی تصدیق ابھی نہیں ہو سکی ہے کہ ڈاکٹروں اور نرسوں میں سے کسی پر بھی کورونا کا اثر ہے یا نہیں۔

میڈیا ذرائع سے موصول ہو رہی خبروں میں کہا گیا ہے کہ 14 اراکین کی ٹیم میں شامل ایک نرس کو اتوار کی شام ہلکا بخار ہونے کے بعد احتیاطاً پوری ٹیم کو ایک گھر میں رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ ان لوگوں کا کورونا ٹیسٹ کیا گیا ہے اور جانچ رپورٹ آنے کے بعد ہی یہ تصدیق ہو پائے گی کہ ان میں سے کسی میں کورونا وائرس کا اثر ہے یا نہیں۔


واضح رہے کہ اس وقت ہندوستان میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1100 کے پار چلی گئی ہے اور 30 لوگ اس وائرس کی زد میں آ کر موت کی نیند بھی سو گئے ہیں۔ کورونا پر قابو پانے کے لیے محکمہ صحت کی ٹیمیں پوری طرح مستعد ہیں اور لوگوں کو گھر میں رہنے کے ساتھ ساتھ ضروری ہدایات بھی لگاتار دی جا رہی ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */