کورونا Updates: ایران میں کرونا سے 3452 ہلاکتیں، 55743 متاثرین

ہندوستان میں کورونا کا انفیکشن پھیلتا جارہا ہے اور وزارت صحت کی جانب سے جاری کئے گئے اعدادوشمار کے مطابق پورے ملک کے مختلف ریاستوں اورمرکز کے زیر انتظام علاقوں میں اب تک 2902 لوگ اس سے متاثر ہیں

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

04 Apr 2020, 7:33 PM

ایران میں کرونا سے 3452 ہلاکتیں، 55743 متاثرین

خلیج فارس کے ممالک میں کرونا وائرس (کووڈ۔19)سے سب سے زیادہ متاثر ایران میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ 2560 نئے معاملے سامنے آنے کے ساتھ ہی اس سے متاثروں کی تعداد بڑھ کر 55743 ہوگئی ہے اور مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر3452 ہوگئی ہے۔ وزارت صحت وطبی تعلیم کی جانب سے سنیچر کو جاری اعدادوشمار میں یہ اطلاع دی گئی۔

وزارت کے اطلاعات ورابطہ عامہ مرکز کے انجارج انوش جہانپور نے بھی اپنے روزانہ کے اپڈیٹ میں ان اعدادوشمار کی تصدیق کی ہے۔ جہانپور نے بتایاکہ متاثروں میں سے 19736 لوگ صحت مند ہوچکے ہیں اور انہیں اسپتالوں سے چھٹی دے دی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کرونا کی وجہ سے ابھی بھی 4103 مریضوں کی حالت سنگین بنی ہوئی ہے جن کا علاج کیاجارہا ہے۔ واضح رہے کہ مغربی ایشیائی ممالک میں ایران کرونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہے۔

04 Apr 2020, 5:47 PM

بنگلہ دیش میں 24 گھنٹوں میں 2 ہلاک، مجموعی طور پر 70 متاثر

بنگلہ دیش میں کورونا وائرس (کووڈ۔19) سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں دو اور لوگوں کی موت ہوگئی جس سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر آٹھ ہوگئی اور متاثروں کی تعداد بڑھ کر 70 ہوگئی ہے۔ ہیلتھ سروس ڈائرکٹوریٹ نے سنیچر کو ایک آن لائن نامہ نگاروں کی کانفرنس میں یہ اطلاع دی۔

اس نے بتایا کہ ملک میں کورونا انفیکشن کے نو معاملے سامنے آنے کے ساتھ ہی متاثروں کی تعداد بڑھ کر 70 ہوگئی ہے۔ نامہ نگاروں کی کانفرنس میں محکمہ صحت کے ڈائرکٹر جنرل پروفیسرڈاکٹر عبدالکلام آزاد اوروبا کے سائنسداں، انسٹی ٹیوٹ آف ڈیزز کنٹرول اینڈ ریسرچ کے ڈائرکٹر پروفیسر میرزادی سبریا فلورا بھی وجود تھیں۔

بنگلہ دیش میں کورونا کے متاثروں کے پہلے تین معاملے آٹھ مارچ کو سامنے آئے تھے۔ کورونا وائرس وبا کی ابتدا گزشتہ برس دسمبر میں چین میں ہوبئی صوبہ کے ووہان شہر میں ہوا تھا۔ یہ جان لیوا وائرس اب تک 205 ممالک میں پھیل چکا ہے۔

04 Apr 2020, 4:38 PM

مہاراشٹر میں کورونا کے 47 نئے معاملات، متاثرین کی تعداد 537

پونے: عالمی وبا کورونا مہاراشٹر میں کافی تیزی سے پاؤں پساررہا ہے اور ریاست میں 47 نئے معاملے سامنے آنے سے ساتھ ہی متاثرین کی تعداد بڑھ کر 537 ہو گئی جو پورے ملک میں سب سے زیادہ ہے۔ نئے معاملات میں 28 کیس ممبئی سے، تھانے سے 15، پونے سے دو، امراوتی اور پمپری چچواڑ سے ایک ایک معاملات شامل ہیں۔ اس طرح سے ریاست میں اس جان لیوا وائرس سے متاثر ہونے والے لوگوں کی تعداد بڑھ کر 537 ہو گئی ہے۔

ملک میں اب تک سب سے زیادہ معاملے مہاراشٹر میں سامنے آئے ہیں۔ اس کے بعد تمل ناڈو اور کیرالہ میں سب سے زیادہ لوگ اس سے متاثر ہوئے ہیں۔ غور طلب ہے کہ ملک میں کورونا متاثرین کے 2567 معاملے سامنے آئے ہیں اور 72 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔

ادھر، ہندوستان کی وزارتِ صحت نے ہفتہ کے روز جاری اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 601 معاملات کی تصدیق ہوئی ہے۔


04 Apr 2020, 3:01 PM

پوری دنیا میں 58 ہزار ہلاکتیں، 11 لاکھ متاثریں

بیجنگ/جنیوا/نئی دہلی: پوری دنیا کے زیادہ تر (اب تک 185)ممالک میں پھیل چکے کوروناوائرس (کووڈ۔19) کی وبا تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہےاور اس خطرناک وائرس سے پوری دنیا میں اب تک 58901 لوگوں کی موت ہوچکی ہے اور تقریبا 1099389 لوگ اس سے متاثر ہیں اوراب تک 226669 لوگ ٹھیک ہوچکے ہیں۔

ہندوستان میں کورونا وائرس کا انفیکشن پھیلتا جارہا ہے اور وزارت صحت کی جانب سے جاری کئے گئے اعدادوشمار کے مطابق پورے ملک کے مختلف ریاستوں اورمرکز کے زیر انتظام علاقوں میں اب تک 2902 لوگ اس سے متاثر ہیں جبکہ 68 لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔ وہیں اب تک 184 لوگ ٹھیک ہوچکے ہیں۔

اس عالمی وبا کا مرکز چین میں اب تک 82526 لوگوں کی کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوچکی ہے اور 3330 لوگوں کی اس وائرس کے زد میں آنے کے بعد موت ہوچکی ہے۔ اس وائرس کے سلسلے میں تیار کی گئی ایک رپورٹ کے مطابق چین میں ہوئی موت کے 80 فیصد معاملے 60 برس سے زیادہ عمر کے لوگوں کے تھے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔