اگر آپ ہیں نمونیا کے شکار تو کرانا ہوگا ’کورونا ٹیسٹ‘

ملک میں کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد میں لگاتار اضافہ ہو رہا ہے۔ اس کے پیش نظر مرکزی وزارت صحت نے نئی ہدایت جاری کی ہے جس کے مطابق اگر آپ کو نمونیا ہے تو کورونا ٹیسٹ کرانا لازمی ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

ہندوستان میں کورونا وائرس کا اثر لگاتار بڑھتا جا رہا ہے۔ متاثرین کی تعداد میں روز افزوں اضافہ ہو رہا ہے اور یہ تعداد اب 300 کے قریب پہنچ چکی ہے۔ کورونا کے بڑھتے اثرات کو دیکھتے ہوئے مرکزی وزارت صحت نے نئی ہدایت جاری کی ہے جس کے مطابق سبھی نمونیا مریض کو کورونا وائرس ٹیسٹ کرانا لازمی ہے۔ ایسا اس لیے تاکہ کوئی انجانے میں کورونا سے متاثر نہ رہ جائے۔ وزارت صحت نے 20 مارچ 2020 کو یہ ہدایت جاری کی ہے۔

مرکزی وزارت صحت کے ذریعہ جاری یہ ہدایت 31 مارچ 2020 تک نافذ رہے گی۔ ساتھ ہی یہ بھی کہا گیا ہے کہ نمونیا متاثر مریضوں کی جانکاری نیشنل سنٹر آف ڈیزیز کنٹرول (این سی ڈی سی) یا انٹیگریٹیڈ ڈیزیز سرویلانس پروگرام (آئی ڈی ایس پی) میں دینی ہوگی۔ وزارت صحت نے ملک کے سبھی اسپتالوں کو کہا ہے کہ احاطہ میں سوشل ڈسٹینسنگ کا خاص خیال رکھیں۔ مرکزی حکومت کے ذریعہ اٹھائے گئے اس قدم سے ملک میں کورونا مریضوں کی جانچ کو لے کر اٹھ رہے سوالوں پر روک لگے گی۔ انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) بھی اپنی تجربہ گاہوں اور ملک کے دیگر اسپتالوں میں آ رہے کورونا مریضوں پر نظر رکھ رہی ہے۔ تجربہ گاہوں میں ٹیسٹ کی تعداد بڑھائی جا رہی ہے۔


اس فیصلے سے نمونیا مریضوں کی جانچ سے ٹیسٹ کی تعداد تو بڑھے گی ہی، کورونا کے پھیلاؤ اور تیزی کا صحیح اندازہ بھی لگایا جا سکے گا۔ مرکزی وزارت صحت نے ملک کے سبھی اسپتالوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ کورونا وائرس کی تیاریوں کو لے کر 22 مارچ 2020 کو عوامی کرفیو کے دوران ڈرِل کریں گے تاکہ اپنی صلاحیتوں کا اندازہ کر سکیں۔

وزارت نے کہا ہے کہ سبھی اسپتال یہ پتہ کر لیں کہ ان کے پاس مناسب تعداد میں ونٹلیٹرس، آکسیجن، ماسک، ہیزمٹ سوٹ، آئی سی یو وغیرہ کا انتظام ہے کہ نہیں۔ ساتھ ہی یہ بھی کہا ہے کہ ہر مریض کے ساتھ ایک ہی اٹینڈینٹ ہوگا۔ اس قانون پر سختی سے عمل کیا جانا چاہیے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */