کورونا وائرس: دہلی کے تاجروں کا21 سے 23 مارچ تک دکانیں بند رکھنے کا فیصلہ

آل انڈیا ٹریڈرس یونین نے اعلان کیا ہے کہ دہلی کے تاجر 21 سے 23 مارچ تک بازار اور دکانیں بند رکھیں گے اور صرف دوا کی دکانیں، ڈیری و ضروری استعمال کی دکانیں کھلی رہیں گی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

نئی دہلی: وبا کی شکل اختیار کر چکے کورونا وائرس یعنی ’کووڈ-19‘ کی روک تھام کےلئے تاجروں نے دہلی میں ہفتہ سے 3 دن تک بازار بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ ملک کے باقی حصوں میں پی ایم مودی کی اپیل پر اتوار کو وہ ’عوامی کرفیو‘ میں شامل ہوں گے۔

تاجروں کی اہم تنظیم آل انڈیا ٹریڈرس یونین (کیٹ) نے آج بتایا کہ دہلی کے مختلف بازاروں کے ٹریڈرس یونینوں کےلیڈروں نے کووڈ-19 کے انفیکشن کی روک تھام کے لئے 21 سے 23 مارچ تک بازار اور دکانیں بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس درمیان دوا کی دکانیں اور ڈیری اور عام استعمال کی اشیا کی دکانیں کھلی رہیں گی۔‘‘


کیٹ نے میڈیا کو بتایا کہ تین دن بعد صورت حال کا جائزہ لینے کے بعد ہی مزید حکمت عملی بنانے کا فیصلہ کیا جائے گا۔اس نے مزید بتایا کہ ٹریڈ یونینوں سے جڑے سات کروڑ تاجر وزیراعظم نریندر مودی کی اپیل پر 22 مارچ کو ’عوامی کرفیو‘ میں شامل ہوں گے اور اپنی دکانیں بند رکھیں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 20 Mar 2020, 10:35 PM