کورونا پازیٹو: ہندوستان میں مہاراشٹر سرفہرست، 12 نئے کیس درج، کل مریض 215

مہاراشٹر میں کورونا وائرس کا قہر ہندوستان کی دوسری ریاستوں کے مقابلے کچھ زیادہ ہی نظر آ رہا ہے۔ پیر کے روز یہاں 12 نئے معاملے سامنے آئے جس کے بعد مجموعی طور پر متاثرین کی تعداد 215 ہو گئی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

ممبئی: مہاراشٹر میں کورونا وائرس (کووِڈ-19) کا قہر جاری ہے اور پیر کو یہاں 12 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔ اب ریاست میں متاثرین کی تعداد بڑھ کر 215 ہو گئی ہے۔ ریاست کے صحت افسران نے بتایا کہ 12 میں سے پانچ معاملے پونے، ممبئی میں تین، ناگپور میں دو اور کولہاپور- ناسک میں ایک ایک معاملہ سامنے آیا ہے۔ ریاست میں اس وبا سے اب تک آٹھ افراد کی موت ہوچکی ہے جو پورے ملک کے کسی بھی ریاست میں سب سے زیادہ ہے۔

افسران کے مطابق اس وقت کورونا وائرس (کووِڈ-19) کے ممبئی میں 88، پونے میں 42، سانگلی مین 23، ناگپور میں 16، احمد نگر میں پانچ اور یوتمال میں چار، ستارا اور کولہاپور میں دو جبکہ ناسک، رتنا گری، اورنگ آباد، سندھو دُرگ، گونڈیا، بُلدھانا اور جل گاؤں میں ایک ایک معاملہ سامنے آیا ہے۔ ریاست میں اب تک 38 مریضوں کے مکمل صحتیاب ہونے کے بعد انھیں اسپتال سے چھٹی دے دی گئی ہے۔ ریاست میں 17,151 افرد کو ان کے گھروں میں کوارنٹائن کیا گیا جبکہ 960 افراد کو مختلف اداروں میں کوارنٹائن کیا گیا ہے۔


غور طلب ہے کہ پورے ملک میں کورونا سے اب تک 29 افراد کی موت ہوچکی ہے جبکہ 1190 افراد متاثر ہیں۔ اب تک مہاراشٹر میں سب سے زیادہ آٹھ افراد کی موت ہوئی ہے۔ جہاں تک متاثرین کی تعداد کا سوال ہے تو مہاراشٹر میں سب سے زیادہ 215 اور کیرالہ میں 202 افراد کورونا کی زد میں ہیں۔ تیسرے مقام پر کرناٹک ہے جہاں اب تک 83 لوگ کورونا وائرس پازیٹو پائے گئے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔