یوگی حکومت نے کورونا وائرس کے خطرہ کو دیکھتے ہوئے رام نومی پروگرام کیا رد

یو پی حکومت نے کورونا وائرس کے خطرہ کو دیکھتے ہوئے اپنے سبھی عوامی پروگرام کو ملتوی کرنے کا فیصلہ لے لیا ہے جن میں 19 مارچ سے شروع ہونے والا وزیر اعلیٰ یوگی کا عوامی رابطہ مہم بھی شامل ہے۔

وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ 
وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ
user

قومی آوازبیورو

ہندوستان میں کورونا وائرس سے متاثر 5 مریضوں کی اب تک موت ہو چکی ہے اور متاثرین کی تعداد 230 کے پار پہنچ چکی ہے۔ اترپردیش کے لکھنؤ میں کئی تازہ معاملے سامنے آئے ہیں جس کو دیکھتے ہوئے لکھنؤ، کانپور اور نوئیڈا کو یوگی حکومت نے سینیٹائز کرنے کا فیصلہ بھی سنا دیا ہے۔ اس درمیان خبریں موصول ہو رہی ہیں کہ یوگی حکومت نے کورونا وائرس کے خطرہ کو دیکھتے ہوئے رام نومی کا پروگرام رد کر دیا ہے۔

میڈیا ذرائع سے موصول ہو رہی خبروں کے مطابق اس سال رام نومی کا پروگرام نہیں ہوگا اور ایسا اس لیے تاکہ بھیڑ بھاڑ سے بچا جا سکے۔ قابل ذکر ہے کہ کورونا وائرس کو لے کر یو پی حکومت نے سبھی سنیما ہال، اسکول اور کالج پہلے ہی بند کر دیے ہیں۔ 2 اپریل تک سبھی طرح کے امتحانات بھی رد کر دیے گئے ہیں۔ حکومت نے کورونا وائرس کے خطرہ کو دیکھتے ہوئے اپنے سبھی عوامی پروگرام کو ملتوی کرنے کا فیصلہ بھی لے لیا ہے جن میں 19 مارچ سے شروع ہونے والا وزیر اعلیٰ یوگی کا عوامی رابطہ مہم بھی شامل ہے۔ وزیر اعلیٰ یوگی کے سبھی پروگرام اور دورے ختم ہو چکے ہیں۔


اس درمیان خبریں یہ بھی آ رہی ہیں کہ کورونا وائرس کے بڑھتے اثر کو دیکھتے ہوئے یو پی میں مکان، زمین جائیداد کی رجسٹری کے علاوہ کسی بھی طرح کے بیع نامہ پر 31 مارچ تک پابندی عائد کر دیگ ئی ہے۔ ریاست کے اسٹامپ اینڈ رجسٹری کے ریاستی وزیر (آزادانہ چارج) رویندر جیسوال نے اس سلسلے میں میڈیا کو بتایا کہ کورونا وائرس کے اثر کو دیکھتے ہوئے یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔ ایسا کرنے سے دفاتر پر لوگوں کی بھیڑ نہیں لگے گی اور کورونا پر قابو پانے میں آسانی بہم ہوگی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */