کورونا کا قہر: ’امیزن‘ پر آدھا کلو بھنڈی کی قیمت 450 روپے، پھلوں کی قیمت بھی آسمان پر

ایک کلو سنترہ جہاں 460 روپے کلو میں دستیاب ہے، وہیں ایک عدد تربوزہ کی قیمت 450 روپے ہے۔ کچھ یہی حالت فریش انار کی بھی ہے جو تقریباً 60 روپے میں ایک مل رہا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

کورونا وائرس کی وجہ سے لوگوں میں ہنگامی حالت دیکھنے کو مل رہی ہے۔ ہر شخص یہ چاہ رہا ہے کہ کچھ مہینوں کا سامان خرید کر گھر میں جمع کر لے تاکہ آئندہ دنوں میں انھیں کھانے سے متعلق کوئی پریشانی نہ ہو۔ یہی وجہ ہے کہ کئی جگہوں پر لاک ڈاؤن ہونے کے باوجود کیرانہ اور راشن کی دکانوں میں لوگوں کی بھیڑ دیکھنے کو مل رہی ہے۔ اس درمیان کچھ ایسے لوگ بھی ہیں جو گھروں میں بیٹھ کر ہی آن لائن شاپنگ کرنے کو پسند کر رہے ہیں تاکہ وہ کورونا وائرس کے خطرہ سے بچے رہ سکیں۔ شاپنگ کے لیے لوگ ای-کامرس کی مدد لے رہے ہیں اور روز مرہ کی ضرورتوں کے سامان کے لیے امیزن جیسی ویب سائٹ پر جا رہے ہیں۔ لیکن امیزن پر سبزیوں اور پھلوں کی جو قیمتیں دکھائی جا رہی ہیں اسے دیکھ کر لوگ انگشت بہ دنداں ہیں۔

کورونا کا قہر: ’امیزن‘ پر آدھا کلو بھنڈی کی قیمت 450 روپے، پھلوں کی قیمت بھی آسمان پر

باورچی خانہ کا سامان ہو، گروسری ہو یا پھل و سبزی، سبھی کی طلب اس وقت بہت زیادہ بڑھی ہوئی ہے۔ امیزن پر سبزیوں کی قیمت آسمان چھو رہی ہے۔ حیرانی کی بات یہ ہے کہ 500 گرام یعنی آدھا کلو بھنڈی کی قیمت امیزن پر ایک وقت 450 روپے کلو دکھا رہی تھی اور یہ قیمت وقت وقت پر کچھ اوپر نیچے ہوتی رہتی ہے۔ آج صبح آدھا کلو شملہ مرچ کی قیمت بھی 445 روپے تھی، اسی طرح آلو امیزن پر 199 روپے فی کلو دستیاب تھی، اور جو لوگ باہر نہیں نکلنا پسند کر رہے وہ اس قدر مہنگی سبزیاں خریدنے کے لیے مجبور ہیں۔

کورونا کا قہر: ’امیزن‘ پر آدھا کلو بھنڈی کی قیمت 450 روپے، پھلوں کی قیمت بھی آسمان پر

امیزن پر پھلوں کی قیمتیں بھی کافی زیادہ ہیں۔ ایک کلو سنترہ جہاں 460 روپے کلو میں دستیاب ہے، وہیں ایک عدد تربوزہ کی قیمت 450 روپے ہے۔ کچھ یہی حالت انار کی بھی ہے۔ ایک ہندی نیوز پورٹل میں شائع خبر کے مطابق 6 انار کی قیمت 350 روپے ہے یعنی کہ ایک انار کی قیمت تقریباً 60 روپے ہوئی۔ اسی طرح 2 پیس سوئٹ کورن کی قیمت 290 روپے درج کی گئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 23 Mar 2020, 2:35 PM