کورونا وائرس: کیا آپ کو ’ہاٹ اسپاٹ‘ کا مطلب پتہ ہے، اس میں ہیں بے شمار پابندیاں

ہاٹ اسپاٹ والے علاقوں میں سبھی دکانیں بشمول میڈیکل اسٹور بھی بند کر دی جاتی ہیں اور میڈیا والوں کے داخلے پر بھی پابندی ہوتی ہے۔ ان علاقوں میں ڈاکٹروں کو بھی داخل ہونے کے لیے خصوصی پاس کی ضرورت ہوتی ہے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

کورونا وائرس کا اثر ملک میں بڑھتا ہی جا رہا ہے اور اب تک مہلوکین کی تعداد 166 ہو گئی ہے۔ متاثرین کی تعداد بھی تیزی کے ساتھ 6 ہزار کی طرف بڑھ رہی ہے۔ ملک کی مختلف ریاستوں کے کچھ شہروں میں مریضوں کی تعداد بہت زیادہ ہے جس کی وجہ سے متعلقہ شہروں کو لے کر حکومت کو خاص تدبیر کرنی پڑ رہی ہے۔ کئی علاقوں کو کورونا انفیکشن کا خطرہ دیکھتے ہوئے 'ہاٹ اسپاٹ' قرار دے دیا گیا اور اس کی وجہ سے وہاں بے شمار پابندیاں عائد ہو گئی ہیں۔

دراصل 'ہاٹ اسپاٹ' والے علاقے وہ ہیں جہاں سے کورونا کے سب سے زیادہ مریض سامنے آئے ہیں۔ ایسے علاقوں کی شناخت کے بعد انھیں پوری طرح سے سیل کرنے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔ ہاٹ اسپاٹ علاقوں میں دہلی اور اتر پردیش کے کئی شہر بھی شامل ہو گئے ہیں۔ یہاں کئی محلوں، سوسائٹی، اپارٹمنٹ یا کسی خاص روڈ کے آس پاس کے علاقوں کو پوری طرح سے بند کر دیا گیا ہے۔ بہت کم لوگ ایسے ہیں جنھیں ہاٹ اسپاٹ کی پابندیوں کے بارے میں معلوم ہے۔ آئیے جانتے ہیں ہاٹ اسپاٹ سے متعلق پانچ اہم باتیں...


  1. علاقے کے اندر اور باہر جانے والے پوائنٹس کو پوری طرح سیل کر دیا جاتا ہے۔
  2. کسی بھی دکان کو کھولنے کی اجازت نہیں ہوتی ہے۔ یہاں تک کہ میڈیکل اسٹور کو بھی بند کر دیا جاتا ہے۔
  3. انتظامیہ کی طرف سے ہر ضروری سامان کی ہوم ڈیلیوری کرائی جاتی ہے۔
  4. ایمبولنس، فائر بریگیڈ کو بھی اندر جانے کے لیے اجازت لینی پڑتی ہے۔
  5. ہاٹ اسپاٹ علاقوں میں میڈیا کے گھسنے پر بھی پابندی رہتی ہے۔ صرف ڈاکٹر کو جانے کی اجازت ہوتی ہے، لیکن وہ بھی اسپیشل پاس کے ذریعہ۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ 'ہاٹ اسپاٹ' والے علاقوں میں گھر گھر جا کر لوگوں کا جانچ کرائے جانے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔ انتظامیہ یہ پتہ لگانے کی کوشش کرے گی کہ کسی میں انفیکشن کی علامت تو نہیں ہے یا کوئی شخص پازیٹو مریض کے رابطہ میں تو نہیں آیا، اس کا بھی پتہ لگایا جائے گا۔


دہلی میں 20 'ہاٹ اسپاٹ' کی ہوئی شناخت...

دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے 20 مقامات کو ہاٹ اسپاٹ قرار دیا ہے۔ ان علاقوں کو بدھ کی رات 12 بجے سے ہی پوری طرح سیل کر دیا گیا۔ یہ 20 علاقے درج ذیل ہیں۔

  1. مالویہ نگر، گاندھی پارک کے پاس موجود سبھی انفیکشن والی گلیاں
  2. ایل-1، سنگم وِہار، گلی نمبر 6
  3. شاہجہاں آباد سوسائٹی، پلاٹ نمبر1، سیکٹر11، دوارکا
  4. دِنپور گاؤں
  5. مرکز مسجد اور نظام الدین بستی
  6. نظام الدین ویسٹ (جی اور ڈی بلاک) علاقہ
  7. بی بلاک، جہانگیر پوری
  8. کلیان پوری میں گلی نمبر 14 واقع مکان نمبر 141 سے 180 تک
  9. منسارا اپارٹمنٹ، وسندھرا انکلیو، دہلی
  10. کھچڑی پوری کی 3 گلیاں، جن میں مکان نمبر 5/387 بھی شامل ہے
  11. گلی نمبر 9، پانڈو نگر
  12. وردھمان اپارٹمنٹ، میور وہار، فیز-1 ایکسٹینشن
  13. میور دھوج اپارٹمنٹ، آئی پی ایکسٹینشن، پٹپڑ گنج
  14. کشن کنج ایکسٹینشن، گلی نمبر 4 میں مکان نمبر جے-3/115 (نگر ڈیری) سے مکان نمبر جی-3/108 (انار والی مسجد چوک تک)، کشن کنج ایکسٹیشن
  15. کشن کنج ایکسٹیشن میں گلی نمبر 4 کے مکان نمبر جے-3/101 سے مکان نمبر جے-3/107 تک
  16. ویسٹ ونود نگر کا گلی نمبر 5، اے بلاک (مکان نمبر اے176 سے اے189 تک)
  17. دلشاد گارڈن کے جے، کے، ایل اور ایچ پاکیٹس
  18. اولڈ سیماپوری کے جی، ایچ اور جے بلاکس
  19. دلشاہ کالونی کے ایف70 سے 90 تک
  20. پرتاپ کھنڈ، جھلمل کالونی

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔