کورونا انفیکشن: 24 گھنٹوں میں 10667 نئے واقعات، 380 اموات، 343091 متاثر

کورونا وائرس سے متاثر ہونے میں تامل ناڈو دوسرے نمبر پر ہے، جہاں متاثرہ افراد کی تعداد 46504 ہے اور تعداد اموات 479 پر پہنچ چکی ہے جبکہ 25344 افراد کو علاج کے بعد مختلف اسپتالوں سے چھٹی دی گئی ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

نئی دہلی: ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس (کووڈ 19) کے انفیکشن کی وجہ سے 380 افراد کی موت کے بعد اس مرض سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 10 ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے۔ اسی عرصے کے دوران انفیکشن کے 10667 نئے معاملے سامنے آئے ہیں جبکہ 10215 مریض اس وائرس سے آزادی حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کی جانب سے منگل کے روز جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق نئے کیسوں کے ساتھ متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 343091 ہوگئی۔ اس بیماری سے مرنے والوں کی تعداد بھی بڑھ کر 9900 ہوگئی۔ اس وقت ملک میں کورونا کے 153178 فعال معاملے ہیں جبکہ اس وبا سے نجات پانے والوں کی تعداد 180013 ہے۔


ملک میں مہاراشٹر اس وبا سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران ریاست میں 2786 معاملے درج کیے گئے ہیں جبکہ 178 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ریاست میں اس سے متاثرہ افراد کی کل تعداد بڑھ کر 110744 ہوگئی ہے اور اس جان لیوا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 4128 ہوگئی ہے۔ اس دوران ریاست میں 5071 افراد بیماریوں سے صحت مند ہوچکے ہیں، جس سے صحت مند افراد کی مجموعی تعداد 56049 ہوگئی ہے۔ کورونا وائرس سے متاثر ہونے میں تامل ناڈو دوسرے نمبر پر ہے، جہاں متاثرہ افراد کی تعداد 46504 ہےاور تعداد اموات 479 پر پہنچ چکی ہے جبکہ 25344 افراد کو علاج کے بعد مختلف اسپتالوں سے چھٹی دی گئی ہے۔

قومی دارالحکومت دہلی کی حالت کورونا کی وجہ سے مسلسل خراب ہوتی جا رہی ہے اور متاثرہ افراد کی تعداد کے لحاظ سے یہ ملک میں تیسرے مقام پر ہے۔ دارالحکومت میں، کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 42829 ہوگئی ہے جبکہ یہاں ہلاکتوں کی تعداد 1400 ہے اس کے علاوہ 16427 مریضوں کو علاج کے بعد اسپتالوں سے چھٹی دے دی گئی ہے۔ ملک کی مغربی ریاست گجرات کووڈ 19 سے متاثر ہونے کے لحاظ سے چوتھے نمبر پر ہے، لیکن اموات کی تعداد کے معاملے میں ریاست مہاراشٹر کے بعد دوسرے نمبر پر ہے۔ اب تک گجرات میں 24055 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 1505 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ دوسری جانب 16664 افراد اس مرض سے شفایاب ہونے میں کامیاب ہوئے ہیں۔


آبادی کے لحاظ سے ملک کی سب سے بڑی ریاست اتر پردیش میں کورونا انفیکشن یا اموات کا کوئی نیا واقعہ سامنے نہیں آیا ہے۔ یہاں اب تک 13615 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور 399 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ 8268 افراد اس سے صححت یاب ہوئے ہیں۔ راجستھان میں بھی کورونا کا قہر زوروں پر ہے اور اس سے متاثرہ افراد کی تعداد 12981 ہوگئی ہے اور 301 افراد ہلاک ہوگئے ہیں، جبکہ 9785 افراد مکمل طور پر صحت یاب ہوچکے ہیں۔

مغربی بنگال نے متاثرہ افراد کی تعداد کے لحاظ سے آج مدھیہ پردیش کو پیچھے چھوڑ دیا۔ ریاست میں 11494 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور اب تک 485 افراد ہلاک اور 5494 افراد ٹھیک ہوچکے ہیں۔ مدھیہ پردیش میں 10935 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں اور 465 افراد کی اس کی وجہ سے موت ہوچکے ہے جبکہ 7903 افراد اس انفیکشن سے صحت یاب ہوئے ہیں۔


جنوبی ہند کی ریاست کرناٹک میں 7213 افراد اور آندھرا پردیش میں 6456 لوگ اس سے متاثر ہوئے ہیں اور ان ریاستوں میں اموات کی تعداد بالترتیب 89 اور 88 ہے۔ مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر میں متاثرہ افراد کی تعداد 5220 ہوگئی ہے اور 62 افراد کی موت ہوگئی ہے۔ ہریانہ میں 100، پنجاب میں 71، بہار میں 40، اتراکھنڈ میں 24، کیرالہ میں 20، اڈیشہ میں 11، آسام، جھارکھنڈ، چھتیس گڑھ اور ہماچل پردیش میں آٹھ، چندی گڑھ میں چھ، پڈوچیری پانچ، تریپورہ، لداخ اور میگھالیہ میں اس وبا میں ایک شخص کی موت ہوئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔