کورونا وائرس سے متاثر چین نے 6 دنوں کے اندر ’ماسک فیکٹری‘ لگانے کا کیا فیصلہ

چین کی راجدھانی بیجنگ میں ایک صنعتی عمارت کو آئندہ 6 دنوں میں ایک ماسک فیکٹری میں تبدیل کرنے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔ یہ ماسک فیکٹری لگائی جا رہی ہے تاکہ ماسک کے بڑھتے مطالبات کو پورا کیا جا سکے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

بیجنگ: چین میں کرونا وائرس کے بڑھتے معاملوں کو دیکھتے ہوئے چینی حکومت نے یہاں راجدھانی میں ایک صنعتی عمارت کو اگلے چھ دنوں میں ایک ماسک فیکٹری میں تبدیلی کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ اس کےبڑھتے مطالبے کو پورا کیا جاسکے۔

کورونا وائرس سے متاثر چین نے 6 دنوں کے اندر ’ماسک فیکٹری‘ لگانے کا کیا فیصلہ

اس فیکٹری کو چین کنسٹرکشن فاسٹ گروپ کی طرف سے بنائی جائے گی اور یہ روزانہ250000 ماسک بنائےگی۔ اس کےعلاوہ آج ہی سے تعمیر کا کام شروع کردیا گیا ہے اور اسےسنیچر تک مکمل کرلیا جائے گا۔ یہاں کام کرنے والے مزدوروں کی صحت کی جانچ کا خصوصی دھیان رکھا جائے گا اور روزانہ ان کے جسم کے درجہ حرات کا اعدادوشمار رکھا جائے گا۔

چین میں اس وائرس کو دیکھتے ہوئے لوگ اپنے بچاؤ کےلئےماسک خرید رہے ہیں اور اس کے طلب میں زبردست اضافہ ہوگیا ہے۔ چینی حکومت نے طلب اور فراہمی کےدرمیان کے فرق کو ختم کرنے کے لئے طبی آلات کی پیداوار کے لئے حوصلہ افزائی کررہی ہے۔


کرونا وائرس کےنئے وائرس کا سب سےپہلے دسمبر میں پتہ چلا تھا اور اب تک یہ دنیا کے 25 سے زیادہ ممالک میں پھیل چکا ہے۔ چین میں اس سے 1700 لوگوں کی موت ہوچکی ہے اور اب تک 70 ہزار سے زیادہ لوگ متاثر ہیں۔ چین سے باہر 800 سےزیادہ لوگ اس وائرس سے متاثر ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔