مدھیہ پردیش میں کورونا کا قہر، تین شہروں میں ہر اتوار ’لاک ڈاؤن‘ کا اعلان

وزیراعلی شیوراج سنگھ چوہان کی صدارت میں کورونا کی صورتحال پر جائزہ میٹنگ کے دوران ہر اتوار کو لاک ڈاؤن لگانے اور ہر ہفتہ کو نائٹ کرفیو لگانے کا فیصلہ کیا گیا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

مدھیہ پردیش میں کورونا وائرس کے معاملات میں مسلسل اضافہ کی وجہ سے آج شام ریاستی حکومت نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے کہاکہ بھوپال، اندور اور جبلپور شہروں میں ہر اتوار کو لاک ڈاؤن رہے گا۔ ساتھ ہی ساتھ یہ بھی اعلان کیا گیا ہے کہ ہر ہفتہ کو رات کا کرفیو نافذ رہے گا جس پر سختی کے ساتھ عمل کیا جائے گا۔ کورونا وائرس کے بڑھتے معاملات کو دیکھتے ہوئے کئی دیگر احتیاطی اقدامات بھی کیے گئے ہیں۔

سرکاری ذرائع کے مطابق وزیراعلی شیوراج سنگھ چوہان کی صدارت میں دیر شام بھوپال میں کورونا کی صورتحال پر جائزہ میٹنگ کے دوران ہر اتوار کو لاک ڈاؤن لگانے اور ہر ہفتہ کو نائٹ کرفیو لگانے کا فیصلہ کیا گیا۔ یہ فیصلہ آئندہ حکم تک قابل عمل ہوگا اور ساتھ ہی یہ بھی طے کیا گیا ہے کہ ان تین شہروں میں 31 مارچ تک تمام اسکول اور کالج بند رہیں گے۔ یہاں قابل ذکر یہ بھی ہے کہ پہلے ایسی خبریں سامنے آئی تھیں کہ 21 مارچ (اتوار) کو بھوپال، اندور اور جبلپور میں لاک ڈاؤن رہے گا، لیکن بعد میں ہر اتوار کو لاک ڈاؤن رکھنے کی خبریں میڈیا ذرائع سے موصول ہوئیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔