مغربی بنگال میں کورونا کے ریکارڈ 3451 نئے معاملے

مغربی بنگال میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس (کووڈ۔19) کے ریکارڈ 3451نئے معاملے درج کئے گئے ہیں۔ اس دوران سات لوگو ں کی اس بیماری سے موت ہوئی ہے

کورونا جانچ کے لیے سیمپل
کورونا جانچ کے لیے سیمپل
user

یو این آئی

کولکاتا: مغربی بنگال میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس (کووڈ۔19) کے ریکارڈ 3451نئے معاملے درج کئے گئے ہیں۔ اس دوران سات لوگو ں کی اس بیماری سے موت ہوئی ہے۔

جمعہ کو جاری اعدادو شمار کے مطابق 3,451نئے معاملات میں سے 1954معاملے کولکاتا میں اور اس کے بعد شمالی 24 پرگنہ میں 496 معاملے سامنے آئے ہیں۔ نئے معاملات سامنے آنے کے ساتھ ہی ریاست میں تصدیق شدہ معاملات کی تعداد بڑھ کر 1638485ہوگئی ہے۔


اسی مدت میں سات لوگوں کی کووڈ سے متعلق بیماری سے مو ت ہوجانے سے ریاست میں اس بیماری سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 19764 ہو گئی ہے۔ کولکاتا پولیس لوگوں سے کووڈ رہنما ہدایات پر عملدرآمد کے لئے کہہ رہی ہے۔ اس درمیان ریاستی حکومت نے جمعرات کو مرکزی حکومت کو خط تحریر کرکے برطانیہ سے آنے والی تمام سیدھی پروازوں کو تین جنوری سے ملتوی کرنے کی مانگ کی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔