ائیرلائنس پر کورونا کا اثر برقرار، مئی میں فضائی مسافروں کی تعداد 65 فیصد کم

آئی سی آر اے نے ایک پریس بیان میں بتایا کہ مئی میں گھریلو روٹوں پر تقریباً 19-20 لاکھ مسافروں نے سفر کیا جو اپریل کے مقابلہ میں 65-67 فیصد کم ہے۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

نئی دہلی: کووڈ-19 وبا کے انفیکشن میں اضافہ سے گھریلو روٹوں پرفضائی مسافروں کی تعداد 65 فیصد کی کمی درج کی گئی اور یہ کم ہوکر 20 لاکھ کے قریب رہ گئی۔ کریڈٹ ریٹجنگ ایجنسی اکرا (آئی سی آر اے) نے آج ایک پریس بیان میں بتایا کہ مئی میں گھریلو روٹوں پر تقریباً 19-20 لاکھ مسافروں نے سفر کیا جو اپریل کے مقابلہ میں 65-67 فیصد کم ہے۔ اپریل میں یہ اعدادو شمار 57.3 لاکھ کے قریب تھا۔ مسافروں کا مئی کا اعداد وشمار 2020 کے جون۔جولائی کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔ اکرا نے بتایا کہ مئی میں دستیا ب سیٹوں کی تعداد بھی اپریل کے مقابلہ 54-55 فیصد کم رہی۔ انفیکشن کے خطرے سے محتاط لوگ خود ہی غیرضروری سفر کرنے سے گریز کر رہے ہیں۔

اکرا کی صدر کنجل شاہ نے بتایا کہ مئی میں روزانہ اوسطاً 900 پروازیں روانہ ہوئیں، جبکہ اپریل میں یہ تعداد دو ہزار کے قریب تھی۔ فی پرواز مسافروں کی اوسط تعداد بھی 93 سے کم ہوکر 72 پر آگئی۔ اس سے پتہ چلتا ہے کہ وبا کی وجہ سے مانگ پر دباؤ رہا۔ شہری ہوابازی کی وزارت نے دو مہینہ کی مکمل پابندی کے بعد گزشتہ برس 25 مئی سے 33 فیصد صلاحیت کے ساتھ پروازوں کی اجازت دی تھی، جسے آہستہ آہستہ بڑھاتے ہوئے دسمبر میں 80 فیصد کردیا گیا تھا۔ گزشتہ ہفتہ اسے پھر سے کم کرکے 50 فیصد کردیا گیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔