کورونا بحران: ملک بھر میں 8580 نئے کیسز درج، فعال کیسز کی تعداد 44500 سے تجاوز

ہندوستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 8582 نئے معاملے درج کیے گئے ہیں۔ اسی مدت میں گزشتہ روز 8329 کیسز رپورٹ ہوئے تھے

کورونا وائرس، تصویر آئی اے این ایس
کورونا وائرس، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: ہندوستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 8582 نئے معاملے درج کیے گئے ہیں۔ اسی مدت میں گزشتہ روز 8329 کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔ یہ اطلاع مرکزی وزارت صحت نے فراہم کی۔ اسی عرصے میں ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 4 ہو گئی جس کے بعد ملک بھر میں ہلاکتوں کی تعداد 5 لاکھ 24 ہزار 761 ہوگئی جبکہ وبائی مرض سے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 4 ہزار 435 ہو گئی۔

ملک بھر میں کووڈ 19 سے ٹھیک ہونے والے مریضوں کی کل تعداد 42652743 ہو گئی ہے۔ اس کے نتیجے میں، ہندوستان کی صحت یابی کی شرح 98.68 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ ملک بھر میں فعال کیسز کی تعداد 44500 سے تجاوز کر گئی ہے۔ یہ تعداد کورونا کے مجموعی کیسز کا 0.10 فیصد ہے۔


ملک میں یومیہ مثبتیت کی شرح بڑھ کر 2.71 فیصد ہوگئی، ہفتہ وار مثبتیت کی شرح 2.02 فیصد درج کی گئی۔ اسی عرصے میں، ملک بھر میں کل 316179 ٹیسٹ کیے گئے، اب تک مجموعی طور پر کورونا ویکسین کی 85.48 کروڑ سے زیادہ خوراکیں دی جا چکی ہییں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 12 Jun 2022, 12:38 PM