کورونا وائرس: ریڈ، آرینج اور گرین زون کی نئی فہرست جاری، ضابطے بھی بدلے

مہاراشٹر میں 14 اضلاع، دہلی کے سبھی 11 اضلاع، تمل ناڈو کے 12 اضلاع، یو پی کے 19 اضلاع، مغربی بنگال کے 10 اضلاع، گجرات-مدھیہ پردیش کے 9 اضلاع اور راجستھان کے 8 اضلاع ریڈ زون میں ہیں۔

علامتی تصویر
علامتی تصویر
user

قومی آوازبیورو

کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے ملک میں جاری لاک ڈاؤن کی مدت کار ختم ہونے والی ہے۔ اس درمیان مرکزی وزارت صحت نے ریڈ، آرینج اور گرین زون کی فہرست جاری کر دی ہے۔ وزارت صحت کے مطابق ملک کے اب جن اضلاع سے 21 دنوں میں کورونا انفیکشن کا کوئی بھی نیا کیس سامنے نہیں آئے گا، انھیں گرین زون میں شامل کیا جائے گا۔ اس سے پہلے 28 دنوں میں نیا کیس نہیں آنے پر گرین زون کا درجہ دیا جاتا تھا۔ وزارت نے ملک کے 319 اضلاع کو گرین زون قرار دیا ہے جب کہ 134 اضلاع کو ریڈ زون میں شامل کیا گیا ہے اور 284 اضلاع آرینج زون میں شامل ہیں۔

کورونا وائرس: ریڈ، آرینج اور گرین زون کی نئی فہرست جاری، ضابطے بھی بدلے

دہلی، ممبئی، چنئی، کولکاتا، حیدر آباد، بنگلورو اور احمد آباد سمیت سبھی میٹرو شہر کو ریڈ زون میں شامل کیا گیا ہے۔ مہاراشٹر میں 14 اضلاع، دہلی کے سبھی 11 اضلاع، تمل ناڈو کے 12 اضلاع، یو پی کے 19 اضلاع، مغربی بنگال کے 10 اضلاع، گجرات اور مدھیہ پردیش کے 9 اضلاع اور راجستھان کے 8 اضلاع ریڈ زون قرار دیے گئے ہیں۔


اتر پردیش کے 36، بہار کے 20، راجستھان کے 19، پنجاب کے 15، مدھیہ پردیش کے 19، تمل ناڈو کے 24، مہاراشٹر کے 16 اضلاع کو آرینج زون میں شامل کیا گیا ہے۔ وہیں اتر پردیش کے 20، اتراکھنڈ کے 10، چھتیس گڑھ کے 25، مدھیہ پردیش کے 24، آسام کے 30، اروناچل پردیش کے 25 اور اڈیشہ کے 21 اضلاع کو گرین زون والی فہرست میں رکھا گیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */