دنیا میں کورونا وائرس سے 10.43 لاکھ سے زائد ہلاکتیں

عالمی وبا کے پھیلاؤ کے روز اول سے امریکہ جان لیوا وائرس سے بری طرح متاثر ہے اور اب تک 2.10 سے زیادہ افراد فوت ہوچکے ہیں جبکہ 74.57 لاکھ سے زیادہ افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں۔

دنیا میں کورونا وائرس سے 10.43 لاکھ سے زائد ہلاکتیں
دنیا میں کورونا وائرس سے 10.43 لاکھ سے زائد ہلاکتیں
user

یو این آئی

واشنگٹن / ریو ڈی جنیرو / نئی دہلی: خوفناک اور جان لیوا عالمی وبا کورونا وائرس سے اب تک دنیا بھر میں 10.43 لاکھ سے زیادہ لوگ ہلاک اور 3.54 کروڑ سے زیادہ افراد متاثر ہوچکے ہیں۔ امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر فار سائنس اینڈ انجینئرنگ سینٹر (سی ایس ایس ای) کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق دنیا بھر میں 35414077 افراد متاثر اور اب تک 1043045 لوگ لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

عالمی وبا کے پھیلاؤ کے روز اول سے امریکہ جان لیوا وائرس سے بری طرح متاثر ہے اور اب تک اس ملک میں جان لیوا کووڈ-19 سے سے 2.10 لاکھ سے زیادہ افراد فوت ہوچکے ہیں اور اب تک 74.57 لاکھ سے زیادہ افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں۔


ہندوستان کی مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کی جانب سے منگل کو جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے 61257 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس سے ملک میں متاثرین کی مجموعی تعداد 6685083 ہوگئی ہے۔ اسی مدت کے دوران ملک میں 919023 کورونا مریضوں کی شفایابی سے صحت مند ہونے والوں کی مجموعی 5662490 ہوچکی ہے۔

لاطینی امریکی ملک برازیل میں اب تک 49.27 لاکھ سے زیادہ افراد اس جان لیوا وبا کا شکار ہوچکے ہیں جب کہ 1.47 لاکھ سے زائد افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ روس میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 1220 لاکھ ہوگئی ہے اور 21375 افراد اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ ایک اور لاطینی امریکی ملک کولمبیا نے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے معاملے میں دوسرے لاطینی امریکی ملک پیرو کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔


اب تک اس مہلک وائرس سے اس ملک میں 8.62 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوچکے ہیں اور 26844 مریض اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ وہیں پیرو میں کورونا وائرس کی وبا کا پھیلنے کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور یہ ملک کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے معاملہ میں میں دنیا میں چھٹے نمبر پر آگیا ہے۔ اب تک اس ملک میں 8.28 لاکھ سے زیادہ افراد اس جان لیوا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں اور 32742 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

مہلک ترین کووڈ ۔19 سے متاثر ہونے کے معاملہ میں یوروپی ملک اسپین لاطینی امریکی ملک ارجنٹائنا سے آگے نکل گیا ہے۔ اب تک اس ملک میں 7.13 لاکھ سے زیادہ افراد کورونا وائرس کا شکار اور 32225 افراد جان لیوا وائرس سے ہلاک ہوچکے ہیں۔ دوسری جانب اب تک ارجنٹائنا میں 8.10 لاکھ سے زیادہ لوگ اس جان لیوا وائرس سے متاثر اور 21468 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔


لاطینی امریکی ملک میکسیکو میں اب تک 7.90 لاکھ سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور 81877 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ جنوبی افریقہ میں 6.82 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 17016 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ فرانس کووڈ ۔19 سے متاثر ہونے کے معاملہ میں لاطینی امریکی ملک چلی کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ اب تک اس ملک میں 6.64 لاکھ سے زیادہ لوگ کورونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں اور 32317 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ برطانیہ میں کورونا سے اب تک 5.18 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 42459 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ وہیں ایران میں اس جان لیوا وبا سے 4.76 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ 27192 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

چلی میں 4.72 لاکھ سے زیادہ لوگ کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور 13037 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ عراق نے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے معاملہ میں مملکت سعودی عرب، پاکستان اور بنگلہ دیش کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ عراق میں کورونا متاثرہ افراد کی تعداد 3.83 لاکھ سے زائد ہے جبکہ 9464 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ بنگلہ دیش میں کورونا وائرس متاثرہ افراد کی تعداد 3.70 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے اور 5375 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔


مملکت سعودی عرب میں جان لیوا کورونا وائرس کے 3.37 لاکھ سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ 4898 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ یوروپی ملک اٹلی میں اس مہلک وائرس سے تقریباً 3.28 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 36002 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ ترکی میں جان لیوا کووڈ-19 وبا سے 3.26 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 8498 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ فلپائن میں کورونا متاثرہ افراد کی تعداد 3.25 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے اور 5840 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ پاکستان میں اب تک تقریباً 3.16 لاکھ افراد کورونا وائرس سے متاثر اور 6523 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

انڈونیشیا میں کورونا وائرس کے متاثرہ افراد کی تعداد 3.07 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے اور 11253 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ جرمنی میں اب تک 3.05 لاکھ سے زائد لوگ اس خوفناک وبا کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور 9554 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ جان لیوا اور مہلک ترین عالمی وبا کووڈ-19 کورونا وائرس سے ایکواڈور میں 11681، بیلجیئم میں 10078، کینیڈا میں 9560، بولیویا میں 8129، نیدرلینڈ میں 6509، مصر میں 5990، سویڈن میں 5895، رومانیہ میں 5048، چین میں 4739 ، گوئٹے مالا میں 3302، پولینڈ میں 2659، پنامہ میں 2430، ہونڈوراس میں 2433 اور سوئٹزرلینڈ میں 2078 مریضوں نے جانیں گنوائی ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔