پنجاب، چندی گڑھ میں کورونا وائرس کے کیسز بڑھ کر ہوئے 56، چار افراد کی موت

چندی گڑھ میں واقع پی جی آئی اسپتال میں منگل کے روز كورونا متاثرہ 65 سالہ ایک بزرگ کی موت ہو گئی اور اس کی گزشتہ روز ہی آخری رسومات ادا کر دی گئیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

چندی گڑھ: پنجاب اور مرکز کے زیر انتظام علاقہ چندی گڑھ میں کورونا وائرس کا قہر روز افزوں بڑھتا جا رہا ہے جہاں اس وبا سے متاثرین کی تعداد 56 تک پہنچ گئی ہے جن میں سے 41 پنجاب اور 15 چندی گڑھ کے ہیں۔ وہیں اس وبا سے اب تک اس علاقے میں چار افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

چندی گڑھ میں واقع پی جی آئی اسپتال میں منگل کے روز كورونا متاثرہ 65 سالہ ایک بزرگ کی موت ہو گئی اور اس کی گزشتہ روز ہی آخری رسومات ادا کر دی گئیں۔ چندی گڑھ، موہالی اور پنچكولا ٹرائی سٹی میں کورونا سے یہ پہلی موت ہوئی ہے۔ پنجاب پولیس سے سبکدوش یہ شخص چندی گڑھ سے متصل پنجاب کے ضلع موہالی کے نیا گاؤں کا رہنے والا تھا۔


طبیعت بگڑنے پر اسے گزشتہ پیر کو پی جی آئی چندی گڑھ میں داخل کرایا گیا تھا جہاں اس کے کورونا متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی تھی۔ اس کے ساتھ ہی پنجاب چندی گڑھ میں اس بیماری سے مرنے والوں کی تعداد اب چار تک پہنچ گئی ہے ۔ پہلی موت پنجاب کے نواں شہر، دوسری امرتسر اور تیسری پٹیالہ میں ہوئی تھی۔ وہیں چنڈی گڑھ کے سیکٹر-30 سے تعلق رکھنے والے ایک پرائیوٹ اسپتال کے ڈاکٹر کے علاوہ ایک اور شخص کی رپورٹ بھی مثبت آئی ہے۔

دوسرا شخص کینیڈا سے آئے کورونا متاثرہ شخص کے رابطے میں آیا۔ ایسے میں چندی گڑھ میں کورونا متاثرین کی تعداد بڑھ کر اب 15 پہنچ گئی ہے۔ چندی گڑھ اور موہالی انتظامیہ نے نیا گاؤ ں کے بزرگ اور چنڈی گڑھ کے اس ڈاکٹر کے رابطہ میں آنے والے 49 افراد کو گھریلو قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔


اعدادوشمار کے مطابق چندی گڑھ میں کورونا کے اب تک 15 مریض جبکہ پنجاب کے نواں شهر میں 19 اور ایک کی موت، موہالی میں سات اور ایک کی موت، ہوشیار پور میں چھ اور ایک کی موت، جالندھر پانچ، امرتسر ایک، لدھیانہ دو اور ایک کی موت، پٹیالہ ایک کیس مثبت آیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔