کورونا وائرس: ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران 442 لوگوں کی موت، 30005 نئے معاملے آئے سامنے

ملک میں کورونا معاملوں کی بازیابی کی شرح 94.89 فیصد اور فعال معاملوں کی شرح 3.66 فیصد ہے، جبکہ شرح اموات ابھی 1.45 فیصد ہے۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

نئی دہلی: ملک میں پچھلے کئی دنوں سے کورونا انفیکشن کے روزانہ معاملوں میں کمی بیشی کا دور جاری ہے اور پچھلے 24 گھنٹے کے دوران ان میں معمولی اضافہ درج کیا گیا، جس سے متاثرین کی تعداد 98 لاکھ کے پار پہنچ گئی۔ راحت کی بات یہ ہے کہ صحت مند ہونے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ سے زیر علاج مریضوں کی تعداد کم رہی ہے اور ان کی شرح گھٹ کر 3.66 فیصد ہوگئی ہے۔

مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کی جانب سے ہفتے کو جاری اعداد و شمار کے مطابق پچھلے 24 گھنٹے میں 30,005 نئے معاملے سامنے آئے جس سے متاثرین کی کل تعداد 98.26 لاکھ ہوگئی۔ اس دوران 33,494 مریضوں کے صحت مند ہونے سے کورونا کے شکست دینے والوں کی تعداد 93.24 لاکھ ہوگئی ہے اور فعال معاملے 3930 کی کمی سے 3.59 لاکھ رہ گئے ہیں۔ اسی مدت میں 442 مریضوں کی موت ہونے سے ہلاک شدگان کی تعداد بڑھ کر 1,42,628 ہوگئی ہے۔


ملک میں کورونا معاملوں کی بازیابی کی شرح 94.89 فیصد اور فعال معاملوں کی شرح 3.66 فیصد ہے، جبکہ شرح اموات ابھی 1.45 فیصد ہے۔ کیرالہ میں پچھلے 24 گھنٹے میں سب سے زیادہ 4748 مریض ٹھیک ہوئے اور 29 لوگوں کی موت ہوئی۔ ریاست میں زیرعلاج مریضوں کی تعداد کم ہوکر 59,528 رہ گئی ہے۔ ہلاک شدگان کی تعداد بڑھ کر 2562 ہوگئی ہے، وہیں ابھی تک 5.96 لاکھ سے زیادہ لوگ کورونا کو مات دے چکے ہیں۔

کورونا سے سب سے زیادہ متاثر مہاراشٹر میں فعال معاملوں میں اضافہ درج کیا گیا ہے۔ ریاست میں فعال معاملے 1407 بڑھ کر اب 74,408 ہوگئے ہیں۔ اس دوران کورونا کے 87 مریضوں کی موت ہونے سے ہلاک شدگان کی تعداد بڑھ کر 48,059 ہوگئی ہے۔ وہیں ابھی تک 17.49 لاکھ سے زیادہ لوگ کورونا کو مات دے چکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران قومی دارالحکومت دہلی میں سرگرم معاملوں کی تعداد 77 گھٹ کر 18،676 ہوگئی ہے۔ اس عرصے کے دوران کورونا کے 60 مریض فوت ہوچکے ہیں جس کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد 9934 ہوگئی ہے۔ دہلی میں 5.74 لاکھ سے زیادہ مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔


جنوبی ریاست کرناٹک میں، کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد 613 گھٹ کر 18612 ہوگئی ہے۔ ریاست میں اموات کی تعداد 11928 تک جا پہنچی ہے اور اب تک 8.68 لاکھ سے زیادہ افراد بازیاب ہوچکے ہیں۔ اس مدت کے دوران آندھرا پردیش میں فعال مریضوں کی تعداد کم ہوکر 5236 ہوگئی۔ ریاست میں کورونا سے اب تک 7049 افراد ہلاک ہوچکے ہیں اور 8.62 لاکھ سے زیادہ افراد انفیکشن سے ٹھیک ہوگئے ہیں۔ آبادی کے مطابق ملک کی سب سے بڑی ریاست اترپردیش میں سرگرم معاملوں کی تعداد 328 کم ہو کر 20473 ہوگئی ہے اور اس وبا کی وجہ سے 8025 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ ریاست میں اب تک 5.34 لاکھ مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

تمل ناڈو میں سرگرم معاملوں کی تعداد 10299 رہ گئی ہے اور اب تک 11870 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ ریاست میں اب تک 7.74 لاکھ سے زیادہ افراد انفیکشن سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔ اوڈیشہ میں فعال مریضوں کی تعداد 2953 ہوگئی ہے اور 1798 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ بیماری سے پاک مریضوں کی تعداد 3.18 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے۔ تلنگانہ میں کورونا کے فعال کیسز 7670 پر آگئے ہیں اور 1489 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ اس وبا سے 2.67 لاکھ سے زائد افراد بازیاب ہوئے ہیں۔


مغربی بنگال میں کورونا کے سرگرم معاملات کم ہوکر 23281 ہوچکے ہیں اور 8966 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ ریاست میں اب تک 4.84 لاکھ سے زیادہ افراد صحت مند ہوچکے ہیں۔ پنجاب میں فعال کیسوں کی تعداد 7286 ہوگئی ہے اور انفیکشن سے نجات پانے والوں کی تعداد 1.46 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے جبکہ اب تک 5036 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ مدھیہ پردیش میں فعال معاملات کی تعداد 13092 ہے اور اب تک 2.04 لاکھ سے زیادہ افراد صحت مند ہوچکے ہیں جبکہ اس بیماری کی وجہ سے 3382 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ گجرات میں 13627 فعال کیسز ہیں اور 4148 افراد ہلاک ہوگئے ہیں اور 2.07 لاکھ سے زیادہ افراد بھی اس مرض سے بازیاب ہوئے ہیں۔ بہار میں فعال کیسوں کی تعداد بڑھ کر 28527 ہوگئی ہے۔ ریاست میں کورونا کی وجہ سے 1312 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ 2.34 لاکھ سے زیادہ افراد انفیکشن سے پاک ہوگئے ہیں۔

ابھی تک کورونا کی وبا سے چھتیس گڑھ میں 3068، ہریانہ میں 2699، راجستھان میں 2514، جموں وکشمیر میں 1786، اتراکھنڈ میں 1341،آسام میں 1000، جھارکھنڈ میں 995، ہماچل پردیش میں 793، گوا میں 703، تری پورہ میں375، پڈوچیری میں619، منی پور میں 320، چنڈی گڑھ میں 299، لداخ میں 123، میگھالیہ میں 124، سکم میں 118، ناگالینڈ میں 68، انڈمان اور نیکوبار جزیروں میں 61، اروناچل پردیش میں 55 اور دادر نگر حویلی اور دمن اور دیو میں دو۔ موت واقع ہوئی ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔