کورونا وائرس: 24 گھنٹوں میں 38164 نئے معاملے، 499 مریض فوت

اس دوران اتوار کے روز 13 لاکھ 63 ہزار 123 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے گئے ہیں۔ ملک میں اب تک 40 کروڑ 64 لاکھ 81 ہزار 493 افراد کو ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

نئی دہلی: گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس (کووڈ۔19) کے 38164 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور اس انفیکشن سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد زیادہ رہنے کی وجہ سے شفایابی کی شرح بڑھ کر 97.32 فیصد ہوگئی ہے۔ اس دوران اتوار کے روز 13 لاکھ 63 ہزار 123 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے گئے ہیں۔ ملک میں اب تک 40 کروڑ 64 لاکھ 81 ہزار 493 افراد کو ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔

مرکزی وزارت صحت کی جانب سے پیر کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 38164 نئے کیسز سامنے آنے کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 3 کروڑ 11 لاکھ 44 ہزار 229 ہوگئی ہے۔ اس دوران 38 ہزار 660 مریضوں کے صحتیاب ہونے سے اس وبا کو شکست دینے والوں کی مجموعی تعداد تین کروڑ تین لاکھ آٹھ ہزار 456 ہوگئی ہے۔ ایکٹو کیسز 995 سے کم ہوکر چار لاکھ 21 ہزار 665 ہوگئے ہیں۔ اسی دوران 499 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد چار لاکھ 14 ہزار 108 ہوگئی ہے۔ ملک میں ایکٹوکیسز کی شرح کم ہوکر 1.35 فیصد، شفایابی کی شرح بڑھ کر 97.32 فیصد اور شرح اموات 1.33 فیصد ہے۔


مہاراشٹر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایکٹو کیسز 3064 بڑھ کر 106809 ہو گئے ہیں۔ اسی دوران ریاست میں 5756 مریضوں کے صحتیاب ہونے سے کورونا سے نجات پانے والوں کی تعداد بڑھ 5980350 ہوگئی ہے، جبکہ 180 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد 127031 ہوگئی ہے۔ کیرالہ میں اس عرصے کے دوران ایکٹو کیسز 262 بڑھ کر 125535 ہوگئے ہیں اور 13613 مریضوں کے صحتیاب ہونے سے کورونا کو شکست دینے والے افراد کی تعداد 3020052 ہوگئی ہے، جبکہ 81 مریضوں کی موت کی موت ہو نےسے مرنے والوں کی تعداد 15350 ہوگئی ہے۔

کرناٹک میں کورونا وائرس کے ایکٹو کیسز 791 کم ہو کر 29314 رہ گئے ہیں۔ وہیں مزید 36 مریضوں کی موت کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد 36157 ہوگئی ہے۔ ریاست میں اب تک 2818476 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔ تامل ناڈو میں ایکٹو کیسز 693 کم ہو کر 27897 رہ گئے اور مزید 29 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد 33724 ہوگئی ہے۔ وہیں 2473781 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔ آندھرا پردیش میں ایکٹو کیسز 24708 رہ گئے ہیں۔ ریاست میں کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد 1902256 ہو گئی ہے جبکہ 13132 افراد کی موت ہو گئی ہے۔ مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے ایکٹوکیسز 222 کم ہو کر 13111 رہ گئے ہیں اور اس وباء سے مجموعی طور پر 17999 افراد کی موت ہو چکی ہے۔ ریاست میں اب تک 1487071 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔