کورونا وائرس: 24 گھنٹوں کے دوران 25072 نئے معاملے، 389 مریضوں کی موت

مرکزی وزارت صحت کی جانب سے پیرکی صبح جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 25072 نئے کیسزسامنے آنے کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی تعداد 3 کروڑ 24 لاکھ 49 ہزار 306 ہو گئی ہے۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

نئی دہلی: ملک میں حکومت کی طرف سے چلائی جا رہی وسیع پیمانے پرکووڈ ویکسینیشن کی وجہ سے کورونا کے نئے کیسز میں مسلسل کمی آرہی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 25072 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور اس دوران 389 افراد کی وبا سے موت ہوگئی ہے۔ ملک میں اتوار کو سات لاکھ 95 ہزار 543 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے گئے اور اب تک 58 کروڑ 25 لاکھ 49 ہزار 595 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے ہیں۔

مرکزی وزارت صحت کی جانب سے پیرکی صبح جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 25072 نئے کیسزسامنے آنے کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی تعداد 3 کروڑ 24 لاکھ 49 ہزار 306 ہو گئی ہے۔ اس دوران 44 ہزار 157 مریضوں کے صحتیاب ہونے سے اس وبا کو شکست دینے والوں کی تعداد تین کروڑ 16 لاکھ 80 ہزار 626 ہو گئی ہے۔ اسی دوران ایکٹو کیسز 19474 کم ہو کر 3 لاکھ 33 ہزار 924 رہ گئے ہیں ۔ اس دوران 389 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں تعداد بڑھ کر چار لاکھ 34 ہزار 756 ہو گئی ہے۔ ملک میں ایکٹو کیسز کی شرح کم ہو کر 1.03 فیصد، شفایابی کی شرح بڑھ کر97.63 فیصد اور شرح اموات 1.34 فیصد ہو گئی ہے۔


مہاراشٹر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایکٹو کیسز 784 کم ہو کر 56690 رہ گئے ہیں۔ دریں اثنا ریاست میں 4780 مریضوں کے صحتیاب ہونے کے بعد کورونا سے نجات پانے والوں کی تعداد بڑھ کر 6231999 ہوگئی ہے، جبکہ 145 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 135962 ہوگئی ہے۔ کیرالہ میں اس دوران ایکٹو کیسز 15250 کم ہوکر 163745 رہ گئے ہیں اور 25586 مریضوں کے صحتیاب ہونے سے کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد بڑھ کر 3631066 ہوگئی ہے، جبکہ 66 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد 19494 ہوگئی ہے۔

کرناٹک میں کورونا کے ایکٹوکیسز 289 کم ہو کر 20582 ہو گئے ہیں ۔ ریاست میں 22 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد 37145 ہو گئی ہے۔ ریاست میں اب تک 2880889 مریض صحتیاب ہوگئے ہیں ۔ تمل ناڈو میں ایکٹوکیسز کی تعداد 220 کم ہوکر 19171 رہ گئی ہے اور 23 مریضوں کی موت کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 34709 ہوگئی ہے۔ ریاست میں اب تک 2547005 مریض صحتیاب ہو گئے ہیں۔ آندھرا پردیش میں ایکٹو کیسز 14677رہ گئے ہیں ۔ ریاست میں کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد بڑھ کر 1973940 ہو گئی ہے، جبکہ اس وبا سے اب تک 13723 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔ مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے ایکٹو کیسز 133 کم ہوکر 9461 رہ گئے ہیں اور اس وبا سے مجموعی طور پر 18364 افراد کی موت ہوگئی ہے۔ ریاست میں اب تک 1515161 مریض صحتیاب ہو گئے ہیں۔


تلنگانہ میں ایکٹو کیسز 6384 رہے گئے ہیں، جبکہ اب تک 3858 افراد کی موت ہو گئی ہے۔ وہیں 644747 لوگ اس وبا سے صحتیاب ہو گئے ہیں۔ چھتیس گڑھ میں کورونا کے ایکٹوکیسز 34 سے 863 رہ گئے ہیں۔ وہیں 989728 لوگ کورونا صحتیاب ہو گئے ہیں جبکہ مرنے والوں کی تعداد 13553 ہو گئی ہے۔ پنجاب میں ایکٹو کیسز پانچ کم ہو کر 488 رہ گئے ہیں اوراس وبا سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 583426 ہو گئی ہے جبکہ 16352 مریضوں کی موت ہو گئی ہے۔ گجرات میں ایکٹو کیسز دو کم ہو کر 182 رہ گئے ہیں اور اب تک 815041 مریض صحتیاب ہو گئے ہیں اور اب تک 10079 افراد کی موت ہو گئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔