کورونا وائرس: ملک میں 108 افراد ہلاک، 18 ہزار سے زائد نئے معاملے

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس وبا کی وجہ سے 108 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ اسی عرصے کے دوران کورونا وائرس سے شفایاب ہونے والے مریضوں کی تعداد نسبتاً کم رہنے سے سے ایکٹیو کیسز میں 3985 عدد کا اضافہ ہوا ہے۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

نئی دہلی: ملک کی کچھ ریاستوں میں کورونا وائرس (کووڈ۔ 19) کے کیسز میں اچانک اضافے سے اس کے مریضوں کی یومیہ تعداد میں تیزی آئی ہے۔ لگاتار تین دن سے کورونا وائرس سے ہونے والی اموات کی تعداد 100 سے کم درج کی گئی ہے لیکن گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس وبا کی وجہ سے 108 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ اسی عرصے کے دوران کورونا وائرس سے شفایاب ہونے والے مریضوں کی تعداد نسبتاً کم رہنے سے سے ایکٹیو کیسز میں 3985 عدد کا اضافہ ہوا ہے۔ دریں اثنا ملک میں اب تک ایک کروڑ 94 لاکھ 97 ہزار 704 افراد کو اینٹی کورونا ویکسین دی جاچکی ہے۔

ہفتہ کی صبح وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 18327 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، جس سے متاثرین کی تعداد ایک کروڑ 11 لاکھ 92 ہزار سے زیادہ اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 14234 مریض صحت مند ہوئے ہیں، جس سے یہ تعداد ایک کروڑ آٹھ لاکھ 54 ہزار 128 ہوگئی ہے۔ ملک میں کورونا وائرس کے 3985 ایکٹیو کیسزمیں اضافے کے ساتھ یہ تعداد 1.80 لاکھ سے زائد ہوچکی ہے۔ اسی عرصے کے دوران موذی وبا سے مزید 108 مریضوں کی ہلاکت کے ساتھ ہی اس جان لیوا وبا سے ہلا ک ہونے والوں کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 57 ہزار 656 ہوگئی ہے۔


ملک میں جان لیوا اور مہلک ترین کورونا وائرس سے شفایابی کی شرح 96.98 فیصد، فعال کیسز کی شرح بڑھ کر 1.61 فیصد ہے جبکہ اموات کی شرح اب بھی 1.40 فیصد ہے۔ ملک میں ریاست مہاراشٹر کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز کے معاملہ میں سرفہرست ہے اور ریاست میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران یہاں سب سے زیادہ 3696 ایکٹیو کیسز کے اضافہ کے ساتھ متاثرین کی مجموعی تعداد 90055 ہوگئی ہے۔ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ریاست میں 6467 مریض صحت مند ہوئے جس سے مہاراشٹر میں کوروناوائرس کو شکست دینے والوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 20.55 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے جبکہ 53 مزید مریضوں کی اموات سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد بڑھ کر 5239 ہوچکی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 06 Mar 2021, 12:11 PM