کورونا ٹیکہ کاری مہم: بھوپال کے ’حمیدہ اسپتال‘ میں طبی اہلکار کو لگایا گیا پہلا ٹیکہ

دنیا کی سب سے بڑی ٹیکہ کاری مہم کے تحت مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں پہلا کورونا ٹیکہ یہاں ہیلتھ ورکر سنجے یادو کولگایا گیا ۔ اس موقع پر وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان بھی موجود تھے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

بھوپال: دنیا کی سب سے بڑی ٹیکہ کاری مہم کے تحت مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں پہلا کورونا ٹیکہ یہاں ہیلتھ ورکر سنجے یادو کولگایا گیا ۔ اس موقع پر وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان بھی موجود تھے۔

ٹیکہ کاری مہم کے آغاز کے لئےیہاں حمیدیہ اسپتال میں وسیع انتظامات کیے گئے تھے۔ وزیر اعلی چوہان کے علاوہ وزیر صحت صحت پربھورام چودھری اور طبی تعلیم کے وزیر وشواس سارنگ بھی یہاں پہنچے اور ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے وزیر اعظم نریندر مودی کا خطاب سنا۔

پی ایم مودی کی جانب سے باضابطہ ٹیکہ کاری مہم کے پروگرام آغاز کے بعد یہاں کے سرکاری جےپی اسپتال میں تعینات صفائی ملازم سنجے یادو کو پہلا ٹیکہ لگایا گیا ۔ شیوراج کی موجودگی میں سنجے یادو کو ٹیکہ لگانے کے بعد ہدایت کے مطابق انہیں مانیٹرنگ روم میں رکھا گیا۔


ریاستی محکمہ صحت نے ٹویٹ کے ذریعے بتایا کہ کورونا ویکسینیشن (ٹیکہ کاری) مہم باضابطہ طور پر مدھیہ پردیش میں بھی شروع ہو چکی ہے۔ شیوراج نے اس موقع پر کہا کہ ہمارے ڈاکٹروں ، نرسوں ، پیرا میڈیکل اسٹاف ، سرکاری ہو یا غیر سرکاری انہیں پہلے مرحلے میں ٹیکے لگا کر مہم شروع ہوئی ہے۔

دوسرے مرحلے میں فرنٹ لائن ورکرز کو یہ ٹیکے لگائے جائیں گے۔ شیوراج نے کہا کہ مدھیہ پردیش میں 150 مقامات پر ٹیکہ کاری مہم شروع کی گئی ہے ۔ پہلے مرحلے میں سوا چار لاکھ افراد کو ٹیکے لگائے جائیں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔