ہندوستان میں کورونا کی رفتار پھر بے قابو! ایک دن میں 11 ہزار سے زیادہ نئے معاملے درج

ملک میں کورونا وائرس کے کیسز میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا انفیکشن کے کل 11109 کیسز رپورٹ ہوئے، جس کے بعد فعال مریضوں کی تعداد 49 ہزار سے تجاوز کر گئی

کورونا وائرس، تصویر آئی اے این ایس
کورونا وائرس، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: ملک میں کورونا انفیکشن کی رفتار پھر بے قابو ہوتی نظر آ رہی ہے۔ کیسز میں اضافے کے ساتھ فعال مریضوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔ وزارت صحت نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے کل 11109 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ یہ گزشتہ 236 دنوں میں کورونا کیسز کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔

ملک میں کورونا کے ایکٹو کیسز اب 50 ہزار سے تجاوز کر چکے ہیں۔ کل یعنی جمعرات کو فعال مریضوں کی تعداد 44998 تھی جب کہ اب یہ بڑھ کر 49622 ہو گئی ہے۔ وزارت نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 29 افراد کورونا کی وجہ سے فوت ہو گئے۔ اس کے ساتھ ہی مرنے والوں کی تعداد 5 لاکھ 31 ہزار 64 ہو گئی۔


گزشتہ دنوں دہلی اور راجستھان میں تین تین، چھتیس گڑھ اور پنجاب میں دو دو، جب کہ ہماچل پردیش، کرناٹک، کیرالہ، مدھیہ پردیش، مہاراشٹر، اڈیشہ، پڈوچیری، تمل ناڈو، اتراکھنڈ اور یوپی میں ایک ایک مریض کی موت ہوئی۔

اب تک ملک میں کورونا ویکسین کی 220.65 کروڑ سے زیادہ خوراکیں دی جا چکی ہیں۔ کوون ویب سائٹ پر ملی معلومات کے مطابق، 102.74 کروڑ سے زیادہ لوگوں کو ویکسین کی پہلی خوراک مل چکی ہے۔ اس کے علاوہ 95.19 کروڑ سے زیادہ دوسری خوراکیں دی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ 22.72 کروڑ سے زیادہ لوگوں کو احتیاطی خوراک بھی دی گئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔