کورونا پازیٹو مہاجر مزدور نے کی خود کشی

خودکشی سے متعلق بتایا جاتا ہے کہ محکمہ صحت کی ٹیم منگل کی صبح پازیٹو افراد کو بہتر علاج کے لیے کووڈ-19 سنٹر لے جانے کے لیے آئسولیشن وارڈ پہنچی تو دیکھا کہ مزدور نے چادر سے پھندا بنا کر خود کشی کرلی ہے

علامتی تصویر
علامتی تصویر
user

یو این آئی

جھارکھنڈمیں لوہر دگا ضلع صدر اسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں ایک مہاجر مزدور نے خود کشی کرلی ہے ۔ اسپتال ذرائع نے منگل کے روز بتایاکہ مزدور 24 مئی کو ممبئی سے لوہردگا لوٹا تھا جہاں کورونا کی علامات ملنے کے بعد اسے آئیولیشن وارڈمیں داخل کرایا گیا تھا ۔ بتایا جاتا ہے کہ ضلع میں پیر کی دیر رات 13 کووڈ پازیٹو ملے تھے جس میں مزدور کی رپورٹ بھی پازیٹو تھی ۔

مہاجر مزدور کی موت کے تعلق سے ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ صحت کی ٹیم منگل کی صبح پازیٹو افراد کو جب بہتر علاج کے لیے کووڈ-19 سنٹر لے جانے کے لیے آئسولیشن وارڈ پہنچی تو دیکھا کہ مزدور نے چادر سے پھندا بناکر خود کشی کرلی ہے ۔ مزدور نے یہ خودکشی کیوں کی، اس سلسلے میں فی الحال کچھ سامنے نہیں آ سکا ہے۔ اس خودکشی معاملے کی تفتیش کی جارہی ہے ۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔