راجستھان: کورونا کے مریضوں کا پلازما تھیرپی سے ہوگا علاج: شرما

ڈاکٹر شرما نے بتایا کہ ڈاکٹروں کی ٹیم اس کے لئے پوری طرح تیار ہے اور حکومت نے اجازت کے لئے آئی سی ایم آر کو لکھا ہے، اجازت ملتے ہی ریاست میں پلازما تھیرپی سےعلاج شروع ہوسکے گا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

جےپور: راجستھان کے میڈیکل اور ہیلتھ کے وزیر ڈاکٹر رگھو شرما نے کہا ہے کہ کورونا کے علاج کے لئے ریاست میں پلازما تھیرپی کی تیاریاں پوری کرلی گئی ہیں اور آئی سی ایم آر سے اجازت ملنے کے بعد ریاست میں اس سے علاج شروع کردیا جائے گا۔

ڈاکٹر شرما نے بتایا کہ ڈاکٹروں کی ٹیم اس کے لئے پوری طرح تیار ہے اور حکومت نے اجازت کےلئے آئی سی ایم آر کو لکھا ہے، اجازت ملتے ہی ریاست میں پلازما تھیرپی سےعلاج شروع ہوسکے گا۔


انہوں نے بتایا کہ پلازما تھیرپی کے ذریعہ علاج کےلئے ڈاکٹروں کی ٹیم نے پازیٹو سے نگیٹو ہوئے مریضوں کا بلڈ سیمپل لے لیا ہے۔ ان کا پلازما لے کر شدید یا اسٹیج ٹو مریضوں کا علاج کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئی سی ایم آر کی اجازت کے ساتھ حکومت اس تھیرپی سے علاج بھی کرنا شروع کر دے گی۔

انہوں نے بتایا کہ گزشتہ روز ہفتے کی دوپہر دو بجے تک کورونا پازیٹو کی تعداد 2061 تک پہنچ گئی۔ ان میں سے 493 لوگ پازیٹو سے نگیٹو ہوچکے ہیں اور 198 کو اسپتال سے چھٹی بھی دی جاچکی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ملک میں سب سے زیادہ تقریباً 79 ہزار ٹیسٹ راجستھان میں ہوئے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔