’کورونا ختم نہیں ہوا، محتاط رہیں، ماسک ضرور لگائیں‘، کورونا پر ریویو میٹنگ کے بعد مرکزی وزیر صحت کا بیان

مرکزی حکومت کی مذکورہ اعلیٰ سطحی میٹنگ میں کئی اہم ایشوز پر تبادلہ خیال کیا گیا، ان میں سب سے اہم انٹرنیشنل اور ڈومیسٹک ایئرپورٹس پر سرویلانس بڑھانے کی بات کی گئی۔

منسکھ منڈاویا، تصویر آئی اے این ایس
منسکھ منڈاویا، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

مرکزی وزیر صحت منسکھ منڈاویا نے کورونا وبا سے متعلق ہوئی ایک ریویو میٹنگ کا تذکرہ کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا ہے۔ اس ٹوئٹ میں انھوں نے لکھا ہے ’’دنیا کے کئی ممالک میں تیزی سے بڑھ رہے کورونا معاملوں کو دیکھتے ہوئے افسران اور ماہرین کے ساتھ ایک ریویو میٹنگ ہوئی۔ کورونا ابھی ختم نہیں ہوا ہے۔ میں نے سبھی کو ہدایت دی ہے کہ الرٹ پر رہیں اور سرویلانس کو لگاتار بڑھانے کا کام کریں۔ ہم کسی بھی حالات سے نمٹنے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔‘‘

منسکھ منڈاویا نے کورونا کے تعلق سے ہوئی اعلیٰ سطحی میٹنگ کے بارے میں یہ بھی بتایا کہ اس میں کئی طرح کے فیصلے لیے گئے ہیں۔ اس میٹنگ کے بعد نیتی آیوگ کے رکن وی کے پال نے بھی کورونا سے متعلق جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ صرف 28-27 فیصد لوگوں نے احتیاطی خوراک (ویکسین) لی ہے۔ ہم دیگر لوگوں، خصوصاً سینئر شہریوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ احتیاطی خوراک لیں۔ احتیاطی خوراک سبھی کے لیے لازمی ہے۔


ذرائع کے مطابق مرکزی حکومت کی مذکورہ اعلیٰ سطحی میٹنگ میں کئی اہم ایشوز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ان میں سب سے اہم انٹرنیشنل اور ڈومیسٹک ایئرپورٹس پر سرویلانس بڑھانے کی بات کی گئی۔ بیرون ممالک سے آنے والے لوگوں کی سختی سے جانچ اور نئے ویریئنٹ کی شناخت کے لیے تمام طرح کی سہولیات دینے کی بھی بات کہی گئی۔ میٹنگ میں اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ نئے سال کا جشن منانے جو ہندوستانی بیرون ممالک سے لوٹ رہے ہیں ان کے لیے پروٹوکول تیار کیا جائے۔ علاوہ ازیں کورونا جیسی علامت پائے جانے پر ان کے سیمپل فوراً جینوم سیکوئنسنگ کے لیے بھیجے جائیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */