کورونا ائرس: نئے معاملوں میں کمی واقع، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 37975 نئے کیس آئے سامنے

مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 37975 نئے کیس سامنے آئے ہیں اور متاثرہ افراد کی تعداد 91.77 لاکھ ہوگئی ہے۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

نئی دہلی: ملک میں کورونا کیسوں میں تیزی پچھلے کچھ دنوں سے کم ہوگئی ہے اور اس بیماری میں مبتلا افراد کی تعداد میں اضافے نے فعال کیسوں کو کم کیا ہے اور اس کی شرح کم ہو کر پانچ فیصد کے قریب رہ گئی ہے۔ پچھلے پانچ دن سے کورونا انفیکشن کے 45 ہزار کیس آ رہے تھے، لیکن منگل کو نئے معاملات میں کمی واقع ہوئی اور یہ تعداد 38 ہزار سے کم رہی۔

مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 37975 نئے کیس سامنے آئے ہیں اور متاثرہ افراد کی تعداد 91.77 لاکھ ہوگئی ہے۔ اس مدت کے دوران 42314 مریض صحت مند ہوگئے، جس کے نتیجے میں فعال معاملات میں 4819 کی کمی واقع ہوئی ہے اور اس کی تعداد بڑھ کر 4.38 لاکھ ہوگئی ہے۔ اسی عرصے میں 480 مزید مریضوں کی ہلاکت کے ساتھ مرنے والوں کی تعداد 134218 ہوگئی ہے۔


ملک میں زیر علاج مریضوں کی شرح کم ہوکر 4.78 ہوگئی ہے اور بازیابی کی شرح 93.76 فیصد ہے جبکہ اموات کی شرح اب بھی 1.46 فیصد ہے۔ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران دہلی میں صحت مند افراد کی تعداد 7216 تھی، جس کی وجہ سے فعال معاملوں میں بھی 2883 کی کمی واقع ہوئی ہے، حالانکہ کورونا انفیکشن کے باعث دوسرے دن 121 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ قومی دارالحکومت میں سرگرم معاملوں کی تعداد کم ہوکر 37329 ہوگئی ہے۔ یہاں 8512 متاثرہ افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں جبکہ اب تک 4.88 لاکھ سے زیادہ مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔

کووڈ۔19 سے متاثر مہاراشٹر میں سب سے زیادہ سرگرم کیسز اب 394 سے بڑھ کر 82915 ہوچکے ہیں۔ ریاست میں 30 مریضوں کی موت کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد 46653 ہوگئی ہے، جبکہ اب تک 16.54 لاکھ سے زیادہ افراد نے کورونا کو شکست دی ہے۔ کیرالہ میں صحت مند مریضوں کی تعداد پانچ لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے اور فعال معاملات کم ہوکر 64292 رہ گئے ہیں جبکہ 2071 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔


جنوبی ریاست کرناٹک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد 160 سے کم ہو کر 24727 ہوگئی ہے۔ ریاست میں اموات کی تعداد 11678 تک جا پہنچی ہے اور اب تک قریب 8.38 لاکھ افراد بازیاب ہوچکے ہیں۔ آندھرا پردیش میں اس عرصے کے دوران 855 فعال مریضوں کی کمی 13394 ہوگئی۔ ریاست میں ابھی تک 6948 افراد کورونا کی وجہ سے ہلاک ہوچکے ہیں اور 8.42 لاکھ سے زیادہ افراد انفیکشن سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔

ملک کی سب سے بڑی ریاست اتر پردیش میں فعال معاملوں کی تعداد کم ہوکر 23776 ہوگئی ہے اور اس وبا کی وجہ سے 7582 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ ریاست میں اب تک 4.97 لاکھ سے زیادہ مریض صحتمند ہوئے ہیں۔ تمل ناڈو میں سرگرم معاملات میں 297 کمی واقع ہوئی ہے اور یہ تعداد کم ہوکر 12245 ہوگئی ہے اور اب تک 11622 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ ریاست میں اب تک 7.47 لاکھ سے زیادہ افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔


اوڈیشہ میں فعال مریضوں کی تعداد 6246 ہوگئی ہے اور 1657 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ بیماری سے صحت مند مریضوں کی تعداد تین لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے۔ تلنگانہ میں کورونا کے سرگرم معاملے کم ہوکر 11047 پر آگئے ہیں اور 1437 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ 2.52 لاکھ سے زائد افراد اس وبا سے ٹھیک ہو چکے ہیں۔

مغربی بنگال میں 177 کی کمی کے بعد کورونا کے فعال معاملات کی تعداد 25030 ہوگئی ہے اور 8072 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ ریاست میں اب تک 4.26 لاکھ سے زیادہ افراد بازیاب ہوئے ہیں۔ پنجاب میں سرگرم کیسوں کی تعداد 6687 ہے اور انفکشن سے نجات پانے والے افراد کی تعداد بڑھ کر 1.35 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے جبکہ اب تک 4631 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔


مدھیہ پردیش میں فعال کیسوں کی تعداد 571 سے بڑھ کر 12336 ہوگئی ہے اور اب تک 1.79 لاکھ سے زیادہ افراد صحت مند ہوچکے ہیں جبکہ 3172 افراد اس مرض کی وجہ سے ہلاک ہوگئے ہیں۔ گجرات میں 13836 فعال کیسز ہیں اور 3876 افراد ہلاک ہوگئے ہیں اور 1.81 لاکھ افراد بھی اس بیماری سے بازیاب ہوئے ہیں۔ بہار میں 4794 سرگرم معاملے ہیں۔ ریاست میں کورونا کی وجہ سے 1227 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ 2.24 لاکھ سے زیادہ افراد انفیکشن سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔

ابھی تک کورونا وبا سے چھتیس گڑھ میں 2746، راجستھان میں 2181، ہریانہ میں 2216، جموں و کشمیر میں 1641، اتراکھنڈ میں 1162،آسام میں 975، جھارکھنڈ میں 953، گوا میں 677، پدوچیری میں 609،تریپورہ میں 370، ہماچل پردیش میں560، چنڈی گڑھ میں 263، منی پور میں 238، میگھالیہ میں 110، لداخ میں 101، سکم میں 100، انڈمان اور نکوبار جزیرے میں 61، ناگالینڈ میں 61، اروناچل پردیش میں 49 اور دادر نگر حویلی اور دمن دیو میں دو۔ موت واقع ہوئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔