کورونا انفیکشن: اب تک ایئر انڈیا کے 3.5 ہزار سے زائد ملازمین متاثر، 56 ہلاک

وزیر مملکت برائے شہری ہوا بازی وی کے سنگھ نے لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ ایئر انڈیا کے کل 3523 ملازمین کووڈ-19 سے متاثر ہوئے ہیں۔

 ایئر انڈیا
ایئر انڈیا
user

یو این آئی

نئی دہلی: مرکزی حکومت نے آج پارلیمنٹ میں بتایا کہ کووڈ-19 کی وجہ سے چلنے والی سرکاری ایئر لائن ایئر انڈیا کے 56 ملازمین کی موت ہوئی ہے جبکہ ساڑھے تین ہزار سے زیادہ ملازمین اس بیماری کا شکار ہوچکے ہیں۔ وزیر مملکت برائے شہری ہوا بازی وی کے سنگھ نے لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں کہا کہ ایئر انڈیا کے کل 3523 ملازمین کووڈ-19 سے متاثر ہوئے ہیں۔ 14 جولائی 2021 تک اس میں سے 56 ملازمین اس وبا کی وجہ سے ہلاک ہو چکے ہیں۔

وی کے سنگھ نے بتایا کہ پبلک ایئر لائن کمپنی نے کووڈ-19 سے متاثر ملازمین اور ان کے اہل خانہ کے مفادات کے تحفظ کے لئے متعدد اقدامات کا آغاز کیا ہے۔ کووڈ-19 سے متاثرہ ملازمین کو 17 دنوں کی کوارنٹائن کے لئے چھٹی دی گئی ہے۔ مستقل اور کنٹریکٹ کام کرنے والے ملازمین کے اہل خانہ کو ملازمین کی موت پر بالترتیب 10 لاکھ اور 5 لاکھ روپے کا معاوضہ ادا کیا جاتا ہے۔ ایک مقررہ مدت تک معاہدے پر کام کرنے والے ملازمین کی موت کی صورت میں ان کے اہل خانہ کو 90 ہزار روپے یا دو ماہ کی تنخواہ کی ادائیگی کی جاتی ہے۔


وزیر مملکت برائے شہری ہوابازی نے کہا کہ کووڈ-19 سے متاثرہ ملازمین کو طبی سہولیات فراہم کی جاتی ہیں۔ کمپنی نے ملازمین اور ان کے کنبہ کے ممبروں کے لئے مختلف مقامات پر کووڈ سنٹرز بھی کھولے ہیں۔ ایئر لائن اپنے ملازموں کے پورے کنبے کے ٹیکے لگانے کی قیمت بھی برداشت کر رہی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */