کورونا: مراٹھواڑہ کے 8 اضلاع میں 24 گھنٹے کے اندر 15 اموات، 472 متاثر

کورونا انفیکشن سے بری طرح بے حال مہاراشٹر کے کچھ علاقوں میں اس وبا پر کنٹرول پا لیا گیا ہے لیکن مراٹھواڑہ میں تازہ معاملہ سامنے آنے اور اموات کا سلسلہ ہنوز جاری ہے۔

کورونا وائرس
کورونا وائرس
user

قومی آوازبیورو

ہندوستان کی دیگر ریاستوں کے مقابلے مہاراشٹر میں کورونا انفیکشن کا اثر بہت زیادہ دیکھنے کو ملا ہے۔ وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے کے ذریعہ کئی سخت اقدام کیے جانے کے باوجود حالات پوری طرح قابو میں نہیں آ سکا ہے۔ کچھ علاقوں میں اس وبا پر ضرور قابو پا لیا گیا ہے لیکن مراٹھواڑہ میں حالات بہتر ہوتے ہوئے نظر نہیں آ رہے ہیں۔ تازہ ترین خبروں کے مطابق مراٹھواڑہ علاقے کے 8 اضلاع میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس وبا سے 15 لوگوں کی موت ہوئی جبکہ اس سے متاثرین کے 472 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔

مختلف ضلع ہیڈ کوارٹرس سے جو رپورٹ موصول ہوئی ہے اس کے مطابق مہاراشٹر کی سیاحتی راجدھانی کہا جانے والا اورنگ آباد کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ضلع ہے۔ ضلع میں پیر کی تاخیر شب تک کورونا انفیکشن کے 34 نئے معاملے درج کئے گئے اور پانچ لوگوں کی موت ہو گئی، لاتور میں کورونا کے 57 نئے معاملے آئے اور ایک شخص کی موت ہوئی، جالنا ضلع میں اس وبا سے تین لوگوں کی جانیں گئیں، پربھنی میں 21 نئے معاملے سامنے آنے کے ساتھ دو لوگوں کی موت بھی ہوئی۔ عثمان آباد میں انفیکشن کے 7 نئے معاملے، بیڑ میں چار، اور ہنگولی میں ایک نیا معاملہ سامنے آیا ہے۔


واضح رہے کہ کورونا کے بڑھتے معاملوں کے پیش نظر اورنگ آباد، نانڈیڑ، عثمان آباد، پربھنی اور بیڑ کے کچھ حصوں میں پہلے کی طرح کرفیو لگایا گیا ہے جبکہ لاتور میں بدھ سے کرفیو نافذ کیا گیا۔ ایک طرف جہاں دھاراوی میں حالات کافی بہتر ہو گئے ہیں اور ایشیا کی اس سب سے بڑی جھگی بستی میں کورونا کے بہت کم مریض بچے ہیں، وہیں مراٹھواڑہ میں حالات پر قابو نہیں پایا جانا تشویش ناک ہے۔

(یو این آئی ان پٹ کے ساتھ)

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔