کورونا کا کل ہوگا شباب، پھر کمی ہونا شروع ہو جائے گی

پروفیسرایم ودیا ساگر کا کہنا ہے کہ کورونا کی دوسری لہر کا شباب یعنی پیک کل 7 مئی کو ہوگا اور اس کے بعد کمی درج ہونی شروع ہو جائے گی۔

فائل تصویر آئی اے این ایس 
فائل تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

کورونا وبا کی دوسری لہر نے پورے ہندوستان میں کحرام مچا رکھا ہے اور ملک میں روز نئے معاملوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔کل یعنی بدھ کو یہ تعداد چار لاکھ بارہ ہزار سے زیادہ رہی۔اسیے میں عوام کو یہ بےچینی ہے کہ یہ لہر کب رکے گی ۔ کورونا کے بڑھتےمعاملوں کےبیچ حکومت کے میتھس ماڈل کے ماہر پروفیسر ودیا ساگر کا کہنا ہے کہ کورونا کی دوسری لہر 7 مئی یعنی کل اپنے شباب پر ہوگی اور طبی شعبہ کو اس کے لئے پوری طرح تیار رہنا چاہئے ۔

ایک چینل کو دئے گئے انٹرویو میں پروفیسر نے کہا ہے کہ اس ہفتہ کورونا وبا اپنےشباب پر ہوگی ۔ انہوں نےکہا کہ ہر ریاست میں صورتحال مختلف ہو سکتی ہے اور ہر ریاست میں وبا کے پیک پر پہنچنےکا وقت الگ الگ ہوسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کورونا کے بڑھتےاعداد و شمار دیکھیں تو کورونا کی لہر یا تو اپنے شباب پر ہے یا اس کے قریب ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کے بعد کوروناکے نئے معاملوں میں کمی درج ہونا شروع ہوجائےگی۔


پروفیسر ودیا ساگر کی بات اگر درست ثابت ہوتی ہے تو یہ ملک کےلئے بڑی راحت کی خبر ہو سکتی ہے کیونکہ دوسری لہر کےچلتےلوگوں میں بہت خوف ہے۔دوسری جانب اسپتالوں میں بیڈ کی اورآکسیجن کی کمی ہے۔ پروفیسر کے مطابق مئی کے بعد کسی بھی ریاست میں کورونا کی پیک یعنی اس کا شباب نہیں ہوگا اور جہاں جیسےکورونا کے معاملوں میں اضافہ ہوا ہےویسےویسے وہاں معاملوں میں کمی واقع ہو گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔