دہلی میں کورونا: شفایاب ہونے والے افراد کی تعداد میں اضافہ، فعال کیسز 8 ہزار سے کم

دہلی میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے نئے کیسز کے بنسبت صحتیاب ہونے والوں کی تعداد زیادہ ہونے سے ایکٹو کیسز میں کمی کا سلسلہ جاری ہے اور اب ان کی تعداد 8 ہزار سے کم ہو گئی ہے

کورونا وائرس / Getty Images
کورونا وائرس / Getty Images
user

یو این آئی

نئی دہلی: دارالحکومت دہلی میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس (کووڈ ۔19) کے نئے کیسز کے بنسبت صحتیاب ہونے والوں کی تعداد زیادہ ہونے سے ایکٹو کیسز میں کمی کا سلسلہ جاری ہے اور اب ان کی تعداد آٹھ ہزار سے کم ہو گئی ہے۔ دہلی میں ایکٹو کیسز میں 94 کی مزید کمی ہونے کی وجہ سے جمعرات کے روز ان کی تعداد کم ہو کر 7،909 رہ گئی۔

دارالحکومت میں صحتیاب ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ ہونے کی وجہ سے ایکٹو کیسز میں کمی درج کی گئی ہے۔ دہلی کے محکمہ صحت کی جانب سے آج جاری بلیٹن کے مطابق اس دوران پھرایک ہزارسے زیادہ 1،063 سے زیادہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد6،20،681 تک پہنچ گئی ہے ، جبکہ 1،120 مریضوں کے صحت یاب ہونے کی وجہ سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 6،02،388 ہو گئی ۔


اس کے ساتھ ہی کورونا شفایابی کی شرح 97.05 فیصد ہوگئی ہے جو قومی اوسط (95.75 فیصد) سے زیادہ ہے۔ اس دوران مزید 37 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد 10،384 تک پہنچ گئی ہے۔ دارالحکومت میں شرح اموات صرف 1.67 فیصد رہ گئی ہے ۔ مرنے والوں کے معاملے میں دہلی ملک میں چوتھے مقام پر ہے۔

دارالحکومت میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 89،920 نمونوں کی جانچ کی گئی ۔ اس کے ساتھ ہی اب تک ہوئی جانچ کی تعداد بڑھ کر 81.22 لاکھ ہوگئی ہے۔ فی دس لاکھ آبادی پرجانچ کی اوسط 4،27،524 ہے۔ اس دوران دارالحکومت میں ممنوعہ علاقوں کی تعداد میں مسلسل کمی کا دور جاری ہے ۔ اس وقت دہلی میں ممنوعہ علاقوں کی تعداد 5،152 ہوگئی ہے جو کہ بدھ کو 5501 تھی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔