ہندوستان میں کورونا کے 44 ہزار سے زائد نئے کیسز، فعال معاملوں کی تعداد 4 لاکھ سے تجاوز

ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس (کووڈ ۔19) کے 44 ہزار نئے کیسز سامنے آئے اور 555 افراد کی موت ہو گئی

کورونا وائرس / آئی اے این ایس
کورونا وائرس / آئی اے این ایس
user

یو این آئی

نئی دہلی: ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس (کووڈ ۔19) کے 44 ہزار نئے کیسز سامنے آئے اور 555 افراد کی موت ہو گئی۔ دریں اثنا جمعرات کو 51 لاکھ 83 ہزار 180 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے ہیں ۔ ملک میں اب تک 45 کروڑ 60 لاکھ 33 ہزار 754 افراد کو ٹیکے لگائے گئے ہیں ۔

مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق 24 گھنٹوں میں کورونا کے 44،230 نئے کیسز سامنے آئے کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی تعداد تین کروڑ 15 لاکھ 72 ہزار 344 ہوگئی ہے ۔ اس دوران 42 ہزار 360 مریضوں کے صحتیاب ہونے سے اس وبا کو شکست دینے والوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 3،07،43،972 ہو گئی ہے۔

ایکٹو کیسز 1315 بڑھ کر 4 لاکھ 05 ہزار 155 ہو گئے ہیں۔ اس دوران 555 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد چارلاکھ 23 ہزار 217 ہوگئی ہے ۔ ملک میں ایکٹو کیسز شرح کم ہوکر 1.28 فیصد ، شفایابی کی شرح بڑھ کر 97.38 فیصد اور شرح اموات 1.34 فیصد ہو گئی ہے ۔

مہاراشٹر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایکٹو کیسز 3980 کم ہو کر 81933 رہ گئے ہیں ۔ دریں اثنا ریاست میں 11032 مریضوں کے صحتیاب ہونے کے بعد کورونا سے نجات پانے والوں کی تعداد بڑھ کر 6075888 ہوگئی ہے ، جبکہ 190 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 132335 ہو گئی ہے۔


کیرالہ میں اس دوران ایکٹوکیسز 5287 بڑھ کر 155327 ہوگئے ہیں اور 16649 مریضوں کے صحتیاب ہونے سے کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد بڑھ کر 3177453 ہوگئی ہے جبکہ 128 مریضوں کی موت ہونےسے مرنے والوں کی تعداد 16585 ہوگئی ہے۔

کرناٹک میں کورونا وائرس کے ایکٹو کیسز 685 بڑھ کر 23277 ہو گئے ہیں۔ وہیں مزید 35 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد 36491 ہو گئی ہے۔ ریاست میں اب تک 2841479 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔

تامل ناڈو میں ایکٹوکیسز 314 کم ہو کر 21207 رہ گئے ہیں اور مزید 28 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد 34023 ہوگئی ہے۔ وہیں 2500434 مریض صحتیاب ہو گئے ہیں ۔ آندھرا پردیش میں ایکٹو کیسز 21279 رہ گئے ہیں ۔ ریاست میں کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد 1927438 ہو گئی ہے جبکہ 13332 افراد کی موت ہو گئی ہے ۔ مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے ایکٹو کیسز 70 کم ہو کر 11،300 رہ گئے ہیں اوراس وبا کے انفیکشن کی وجہ سے مجموعی طور پر 18123 افراد کی موت ہو گئی ہے ۔ ریاست میں اب تک 1497116 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔


تلنگانہ میں ایکٹوکیسز 9188 ہو گئے ہیں ، جبکہ اب تک 3796 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں ۔ وہیں 630732 لوگ اس وبا سے صحتیاب چکے ہیں۔ چھتیس گڑھ میں کورونا کے ایکٹو کیسز 140 کم ہو کر 2086 رہ گئے ہیں ۔ وہیں 986175 افراد کورونا سے صحتیاب ہو چکے ہیں جبکہ مرنے والوں کی تعداد 13520 ہو گئی ہے۔

پنجاب میں ایکٹوکیسز 24 کم ہو کر 553 رہ گئے ہیں اور انفیکشن سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 582162 ہو گئی ہے جبکہ 16290 مریضوں کی موت ہو گئی ہے ۔ گجرات میں ایکٹو کیسز 8 کم ہو کر 268 رہ گئے ہیں اور اب تک 814485 افراد کی موت ہو گئی ہے ، جبکہ 814452 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔