کورونا ختم ہو گیا، ممتا پھر بھی لاک ڈاؤن لگا رہی ہیں: بنگال بی جے پی صدر

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی صدر جے پی نڈا کے مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی کو ہندو مخالف بتائے جانے کے بعد بی جے پی کے صدر دلیپ گھوش نے بھی ان پر حملہ بولا ہے

دلیپ گھوش، تصویر فیس بک
دلیپ گھوش، تصویر فیس بک
user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی صدر جے پی نڈا کے مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی کو ہندو مخالف بتائے جانے کے بعد بی جے پی کے صدر دلیپ گھوش نے بھی ان پر حملہ بولا ہے۔ ایک ریلی سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ کورونا ختم ہو گیا ہے لیکن ممتا بنرجی نے لاک ڈاؤن اس لئے نافذ کیا ہے تاکہ بی جے پی مغربی بنگال میں جلسہ اور ریلی کا اہتمام نہ کر سکے۔

خبر رساں ایجنسی اے این آئی کے مطابق 9 ستمبر کو مغربی بنگال میں ایک اجتماعی ریلی میں مغربی بنگال کے بی جے پی صدر دلیپ گھوش نے کہا ، "کورونا ختم ہوگیا! دیدی مونی (ممتا بنرجی) لاک ڈاؤن لگا رہی ہیں تاکہ بی جے پی ریاست میں جلسہ اور ریلیاں منعقد نہ کر سکے۔ ہمیں کوئی نہیں روک سکتا۔‘‘


اس سے قبل بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا نے جمعرات کے روز مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی پر شدید حملہ کیا تھا۔ انہوں نے ممتا پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے کہا کہ ’’بنگال میں ہندو مخالف ذہنیت کے ساتھ کام کیا جا رہا ہے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ عوام کو ممتا کی تشٹی کرن اور ووٹ بینک کی سیاست کے بارے میں بتایا جانا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ جب 5 اگست کو رام مندر تعمیر کا کام شروع ہوا تو ممتا نرجی نے لاک ڈاؤن لگا دیا۔ جب ممتا بنرجی کے کارکن راشن کو لوٹنے میں مصروف تھے، اس وقت بی جے پی کارکن راشن تقسیم کرنے میں مصروف تھے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


    /* */