کورونا سے ہونے والی اموات میں ایک مرتبہ پھر کمی ، 41 ہزار سے زائد نئے کیسز

ملک میں ایکٹوکیسز کی شرح بڑھ کر 1.31 فیصد ، شفایابی کی شرح کم ہوکر 97.35 فیصد اور شرح اموات 1.34 فیصد ہے۔

فائل تصویر یو این آئی
فائل تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 41 ہزار سے زائد نئے کیسزسامنےآئے ہیں اور 507 افراد کی موت ہوئی ہے۔ کورونا سے ہونے والی اموات کی یومیہ تعداد گزشتہ روز کے مقابلے میں آج بہت کم رہی ۔ بدھ کے روز وبا سے ہونے والی اموات کی یومیہ تعداد 3،998 درج کی گئی تھی ۔ اس دوران بدھ کے روز 22 لاکھ 77 ہزار 679 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے گئے ہیں ۔

ملک میں اب تک 41 کروڑ 78 لاکھ 51 ہزار 151 افراد کوٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔ مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جمعرات کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 41،383 نئے کیسزسامنے آنے کے ساتھ متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر تین کروڑ 12 لاکھ 57 ہزار 720 ہوگئی ہے۔ اس دوران 38 ہزار 652 مریضوں کے صحتیاب ہونے سے اس وبا کو شکست دینے والوں کی کل تعداد تین کروڑ چار لاکھ 29 ہزار 339 ہوگئی ہے ۔ ایکٹو کیسز 2224 بڑھ کر چار لاکھ نو ہزار 394 ہوگئے ہیں ۔ اسی دوران 507 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد چار لاکھ 18 ہزار 987 ہوگئی ہے۔


ملک میں ایکٹوکیسز کی شرح بڑھ کر 1.31 فیصد ، شفایابی کی شرح کم ہوکر 97.35 فیصد اور شرح اموات 1.34 فیصد ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مہاراشٹر ایکٹو کیسز 155 بڑھ کر 98087 ہو گئے ہیں۔ اسی دوران ریاست میں 7839 مریضوں کے صحتیاب ہونے سے کورونا سے نجات پانے والوں کی تعداد 6008750 ہوگئی ہے ، جبکہ 165 مریضوں کی موت ہونے مرنے والوں کی تعداد 130918 ہوگئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔