کوورونا بحران: ہریانہ میں اسکول، کالج، آئی ٹی آئی بند رہیں گے، دکانیں کھولنے کے اوقات میں توسیع

یکم جون سے رعایت کے مطابق شاپنگ مال صبح 10 بجے سے شام 6 بجے تک کھلے رہیں گے۔ دکانیں صبح آڈ-ایون کی بنیاد پر صبح 9 بجے سے دوپہر 3 بجے تک کھلیں گی۔

کورونا وائرس / آئی اے این ایس
کورونا وائرس / آئی اے این ایس
user

یو این آئی

چندی گڑھ: ہریانہ میں کووڈ- 19 انفیکشن کے تناظر میں کمیونٹی ٹرانسمیشن پر روک تھام کی سمت میں ریاستی حکومت نے آج ’وبا الرٹ، محفوظ ہریانہ‘ کے تحت پابندیوں کو مزید ایک ہفتے لے لئے یعنی 7 جون تک جاری رکھتے ہوئے کچھ رعایت بھی دینے کا اعلان کیا ہے۔ یہ اعلان وزیر اعلی منوہر لال کھٹر نے ایک ڈیجیٹل پریس کانفرنس میں کیا۔

یکم جون سے رعایت کے مطابق شاپنگ مال صبح 10 بجے سے شام 6 بجے تک کھلے رہیں گے۔ دکانیں صبح آڈ-ایون کی بنیاد پر صبح 9 بجے سے دوپہر 3 بجے تک کھلیں گی۔ پہلے یہ ٹائمنگ صبح سات بجے سے دوپہر بارہ بجے تک کی تھی۔


اسکول، ٹیکنیکل ایجوکیش انسٹی ٹیوٹ، آنگن واڑی بند رہیں گے۔ وزیراعلیٰ نے واضح کیا کہ شاپنگ مال کو مقررہ وقت کے ساتھ ساتھ آنے والوں کو رہنما خطوط پر عمل کرنا ہوگا، جس میں 25 مربع میٹر میں ایک وقت میں ایک شخص کا ہونا یقینی بنانا ہوگا۔ مال منتظمین کو اس مال میں آنے والے لوگوں کی تعداد پر قابو پانے کے لئے داخلے اور باہر نکلنے کے معاملے میں موبائل ایپلی کیشن بنانی ہوگی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */