کورونا بحران: گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 لاکھ 57 ہزار سے زیادہ نئے معاملے، 3449 افراد ہوئے فوت

مرکزی وزارت صحت کی جانب سے منگل کی صبح جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 3,57,229 نئے کیسز سامنے آنے سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 کروڑ 02 لاکھ 82 ہزار 833 ہوگئی ہے۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

نئی دہلی: ملک میں کورونا کے قہرکے درمیان وبا کو شکست دینے والوں کی تعداد میں بھی مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریکارڈ 3.20 لاکھ مریض صحتیاب ہوئے ہیں، تاہم اس دوران ساڑے تین لاکھ سے زائد نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور 3449 مریضوں کی موت ہوئی ہے۔ اس دوران پیر کے روز 17 لاکھ 08 ہزار 390 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے گئے۔ ملک میں اب تک 15 کروڑ 89 لاکھ 32 ہزار 921 افراد کو ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔

مرکزی وزارت صحت کی جانب سے منگل کی صبح جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 3,57,229 نئے کیسز سامنے آنے سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 کروڑ 02 لاکھ 82 ہزار 833 ہوگئی ہے۔ ایکٹو کیسز 34,47,133 ہو گئے ہیں۔ وہیں ریکارڈ 3,20,289 مریضوں کے صحتیاب ہونے سے اب تک کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد 1,66,13,292 ہو گئی ہے، جبکہ اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 2,22,408 ہوگئی ہے۔


ملک میں شفا یابی کی شرح کم ہو کر 81.91 فیصد اور ایکٹو کیسز کی شرح بڑھ کر 17.00 فیصد ہوگئی ہے، جبکہ شرح اموات کم ہوکر 1.10 فیصد ہوگئی ہے۔ مہاراشٹر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایکٹو کیسز 11,446 کم ہو کر 6,59,013 ہو گئے۔ اس دوران ریاست میں مزید 59,500 مریضوں کے صحتیاب ہونے سے کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد بڑھ کر 40,41,158 ہوگئی ہے، جبکہ مزید 567 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد 70,851 ہوگئی ہے۔

کیرالہ میں ایکٹو کیسز 6447 بڑھ کر 3,46,230 ہو گئے اور 19,519 مریضوں کے صحتیاب ہونے سے کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد بڑھ کر 13,13,109 ہوگئی ہے، جبکہ مزید 45 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد 5450 ہوگئی ہے۔ کرناٹک میں کورونا زیادہ ایکٹوکیسز 23,298 بڑھے ہیں، اور ان کی تعداد 4,44,754 ہوگئی ہے۔ ریاست میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 16,250 ہوگئی ہے اور اب تک 11,85,299 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔


قومی دارالحکومت دہلی میں کورونا کے ایکٹو کیسز 2698 کم ہوئے ہیں، جن کی تعداد 85,592 ہوگئی ہے۔ اس وبا سے اب تک 17,414 افراد کی موت ہو گئی ہے جبکہ 11,05,983 مریضوں نے کورونا کو شکست دی ہے۔ تلنگانہ میں ایکٹو کیسز کم ہوکر 59,520 ہوچکے ہیں، جبکہ 2476 افراد کی موت ہو گئی ہے۔ وہیں3,81,365 افراد اس وباء سے صحتیاب ہوئے ہیں۔

آندھرا پردیش میں ایکٹو کیسز کی تعداد 8674 بڑھ کر 1,51,582 ہوگئی ہے۔ ریاست میں کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد 10,03,935 ہوچکی ہے، جبکہ 8207 افراد کی موت ہو گئی ہے۔ تامل ناڈو میں ایکٹو کیسز کی تعداد بڑھ کر 1,23,258 ہوگئی ہے اور اب تک 14,468 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ وہیں 10,90,338 مریض کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔