کورونا بحران: ہندوستان میں کورونا کے فعال معاملوں میں 4404 کا اضافہ

ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے نئے کیسز کی تعداد اس سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد سے تجاوز کر گئی ہے، جس کی وجہ سے ایکٹو کیسز میں 4404 کا اضافہ درج کیا گیا ہے

کورونا وائرس / آئی اے این ایس
کورونا وائرس / آئی اے این ایس
user

یو این آئی

نئی دہلی: ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس (کووڈ ۔19) کے نئے کیسز کی تعداد اس سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد سے تجاوز کر گئی، جس کی وجہ سے اس مہلک وائرس کے ایکٹو کیسز میں 4404 کا اضافہ درج کیا گیا۔ دریں اثنا جمعرات کو 43 لاکھ 92 ہزار 697 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے گئے ۔ ملک میں اب تک 45 کروڑ 07 لاکھ 06 ہزار 257 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔

مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جمعرات کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق 24 گھنٹوں میں کورونا کے 43509 نئے کیسز سامنے آنے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 3 کروڑ 15 لاکھ 28 ہزار 114 ہو گئی ہے۔ اس دوران 38 ہزار 465 مریضوں کے صحتیاب ہونے کے بعد اس وبا کو شکست دینے والے افراد کی مجموعی تعداد بڑھ کر 30701612 ہو گئی ہے۔


ایکٹو کیسز 4404 بڑھ کر چار لاکھ 03 ہزار 840 ہوگئے ہیں ۔ اسی دوران 640 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد چار لاکھ 22 ہزار 662 ہوگئی ہے ۔ ملک میں ایکٹو کیسز کی شرح کم ہوکر 1.28 فیصد ، شفایابی کی شرح 97.38 فیصد ہوگئی ہے اورشرح اموات 1.34 فیصد ہو گئی ہے۔

مہاراشٹر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایکٹو کیسز 466 بڑھ کر 85913 ہوگئے ہیں۔ دریں اثنا ریاست میں 6105 مریضوں کے صحتیاب ہونے سے کورونا سے نجات پانے والوں کی تعداد 6064856 ہوگئی ہے ، جبکہ 286 مریضوں کی موت ہونےسے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 132145 ہوگئی ہے۔


کیرالہ میں اس دوران ایکٹو کیسز 4164 بڑھ کر 150040 ہوگئے ہیں اور اور 17761 مریضوں کے صحتیاب ہونے سے کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد بڑھ کر 3160804 ہوگئی ہے ، جبکہ 131مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد 16457 ہوگئی ہے۔ کرناٹک میں کورونا وائرس کےایکٹوکیسز 82 بڑھ کر 22592 ہو گئے ہیں۔ وہیں مزید 19 مریضوں ہونے کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد 36456 ہوگئی ہے۔ ریاست میں اب تک 2840147 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔

تامل ناڈو میں ایکٹو کیسز 667 کم ہوکر 21521 رہ گئے ہیں اور مزید 29 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد 33995 ہوگئی ہے۔ وہیں 2498289 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔ آندھرا پردیش میں ایکٹو کیسز 20999 رہ گئے ہیں ۔ ریاست میں کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد 1925631 ہوگئی ہے جبکہ 13312 افراد کی موت ہو گئی ہے ۔ مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے ایکٹو کیسز 10 کم ہوکر 11370 رہ گئے ہیں اور اس وبا کے انفیکشن کی وجہ سے مجموعی طور پر 18109 افراد کی موت ہوئی ہے ۔ ریاست میں اب تک 11496294 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔


تلنگانہ میں ایکٹو کیسز 9314 رہ گئے ہیں ، جبکہ اب تک 3793 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں ۔ وہیں اس وبا سے 629986 افراد اس وبا سےصحتیاب ہوئے ہیں۔ چھتیس گڑھ میں کورونا کے ایکٹو کیسز 164 کم ہو کر 2226 ہو گئے ہیں ۔ وہیں 985905 افراد کورونا سے صحتیاب ہو چکے ہیں جبکہ مرنے والوں کی تعداد 13520 ہو گئی ہے۔

پنجاب میں ایکٹو کیسز 24 کم ہو کر 559 رہ گئے ہیں اور انفیکشن سے نجات پانے والوں کی تعداد 582102 ہوگئی ہے جبکہ 16286 مریضوں کی موت ہو گئی ہے۔ گجرات میں ایکٹو کیسز 11کم ہو کر 274 رہ گئے ہیں اور اب تک 10076 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں، وہیں 814452 مریض صحتیاب ہوگئے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 29 Jul 2021, 11:10 AM