کورونا نے پکڑی پرانی رفتار! ہندوستان میں تقریباً 59 ہزار نئے کیسز

ملک میں ایک بار پھر کورونا وائرس (کووڈ ۔19) کے کیسز پرانی رفتار سے بڑھنے لگے ہیں اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک بار پھر تقریباً 59ہزارنئے کیسز اور 257 مریضوں کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔

کورونا وائرس / آئی اے این ایس
کورونا وائرس / آئی اے این ایس
user

یو این آئی

نئی دہلی: ملک میں ایک بار پھر کورونا وائرس (کووڈ ۔19) کے کیسز پرانی رفتار سے بڑھنے لگے ہیں اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک بار پھر تقریباً 59ہزارنئے کیسز اور 257 مریضوں کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے 58،886 نئے کیسز درج ہوئے جو موجودہ وقت کا اب تک کا سب سے زیادہ کیس ہے۔ اس سے قبل جمعرات کو 53،476 نئے مقدمات درج کئے گئے تھے۔ اس سے قبل بدھ کے روز 47،262 ، منگل کے روز 40،715 ، پیر کے روز 46،951 ، اتوار کے روز 43،846 ، ہفتہ کے روز 40،953 اور جمعہ کے روز 39،726 کیسز درج کئے گئے تھے۔


جمعرات کے روز 251 کے مقابلے میں اسی عرصے کے دوران کورونا وائرس سے مرنے والے افراد کی تعداد 257 درج کی گئی۔ بدھ کے روز یہ تعداد 275 تک پہنچ گئی تھی جبکہ منگل کے روز یہ تعداد 199 ، پیرکے روز 212، ، اتوار کے روز 197 ، ہفتہ کے روز 188 ، جمعہ کے روز 154 ، جمعرات کے روز 172 اورمنگل کے روز 131 ہلاکتیں درج کی گئی تھیں۔ دریں اثنا ، ملک میں اب تک 5،55،04،440 افراد کو اینٹی کورونا ویکسین دی جاچکی ہے۔

جمعہ کی صبح مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جان لیوا اور مہلک ترین کورونا وائرس کے 58،886 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس سے یہ تعداد ایک کروڑ 18 لاکھ 46 ہزار 652 ہوگئی ہے ۔ اسی عرصہ کے دوران 32،987 مریض صحت مند ہوئے جس سے شفایاب ہونے والے مریضوں کی تعداد اب تک 1،12،64،637 ہوچکی ہے۔ ملک میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 25،874 سے بڑھ کر مجموعی تعداد 4،21،066 ہوگئی ہے۔ اسی عرصے میں 257 مزید مریضوں کی ہلاکت کے ساتھ اموات کی مجموعی تعداد بڑھ کر 1،60،949 ہوگئی ہے۔


ملک میں کورونا سے شفایابی کی شرح 95.09 فیصد ، ایکٹیو کیسز کی شرح بڑھ کر 3.55 فیصد ، جبکہ اموات کی شرح اب بھی 1.36 فیصد ہے۔ ملک میں ریاست مہاراشٹر ایکٹیو کیسز کے معاملہ میں سرفہرست ہے اور گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس ریاست میں ایکٹیو کیسز کی تعداد15397سے بڑھ کرمجموعی تعداد 2،64،001 ہوگئی ہے۔ ریاست میں مزید 20،444 مریض صحت مند ہوئے ہیں جس سے کورونا کو شکست دینے والے مریضوں کی تعداد 22،83،037 ، جبکہ 111 مزید مریضوں کی موت سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد بڑھ کر 53،795 ہوگئی ہے۔

ریاست کیرالہ میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران فعال کیسز کی تعداد 112 سے بڑھ کر مجموعی تعداد 24690 ہوگئی ہے اور1865 مریضوں کی شفایابی سے جان لیوا کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد 10 لاکھ 82 ہزار 668 ہوگئی ہے ، جبکہ ہلاک ہونے والوں کی تعداد 12 سے بڑھ مجموعی تعداد 4539 ہوچکی ہے۔

ریاست کرناٹک میں کوروناوائرس کے فعال کیسز 1،321 سے بڑھ کر 18،226 ہو گئے ہیں۔ ریاست میں اموات کی تعداد 12،471 اور اب تک 9،47،781 مریض صحت مند ہوچکے ہیں۔


ریاست پنجاب میں فعال کیسز کی تعداد 883 سے بڑھ کرمجموعی 21،405 ہوگئی ہے، ریاست میں وائرس سے شفایاب ہونے والے مریضوں کی تعداد بڑھ کر 1،95،015اوراب تک 6،517 مریض اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ ریاست چھتیس گڑھ میں ایکٹیو کیسز1384 سے بڑھ کر 13،318 ہوچکے ہیں۔ ریاست میں 3،14،769 مریض شفایاب جبکہ ہلاک شدگان کی تعداد 15سے بڑھ کر مجموعی تعداد 4،026 ہوچکی ہے۔

ریاست گجرات میں فعال کیسز کی تعداد 549 سے بڑھ کر مجموعی تعداد 9372 ہوگئی ہے اور اب تک 4،473 افراد لقمہ اجل اور 2،80،285 مریض کورونا وائرس سے شفایاب ہوئے ہیں۔

ریاست مدھیہ پردیش میں ایکٹیو کیسز 957 سے بڑھ کرمجموعی تعداد 11،004 ہو چکی ہے اور اب تک 2،67،242 افراد صحت مند جبکہ 3928 مریض جان لیوا ’کووڈ19‘ سے ہلاک ہوچکے ہیں۔ ریاست تمل ناڈو میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 10،487 ہوگئی ہے اور اب تک 12641 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ ریاست میں 8،50،091 مریضوں نے جان لیوا کورونا وائرس کو شکست دی ہے۔

ریاست ہریانہ میں اسی عرصے کے دوران ایکٹیو کیسز تیزی سے بڑھنے لگے ہیں ۔ یہاں 484 عدد ایکٹیو کیسز کے اضافے کے ساتھ مجموعی تعداد 7229 ہوگئی ہے۔ وہیں ریاست میں اب تک 3117 مریض جان وبا سے ہلاک اور2،73،276 افراد اس وبا سے شفایاب ہوئے ہیں۔


قومی دارالحکومت دہلی میں ایکٹیو کیسزکی تعداد 607 سے بڑھ کر 5497 ہوگئے ہیں۔ اب تک 10،978 افراد اس وبا سے ہلاک جبکہ 636267 مریضوں نے کورونا کو شکست دی ہے۔

ریاست مغربی بنگال میں کورونا کے ایکٹیو کیسز 3،950 رہ گئے ہیں اور اب تک 10،316 مریض ہلاک جبکہ ریاست میں 568115 افراد شفایاب ہوئے ہیں۔ ریاست تلنگانہ میں فعال کیسز بڑھ کر 3،995 ہوچکے ہیں اور 1،683 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ 299631 افراد جان لیوا وبا سے شفایاب ہوئے ہیں۔

ریاست آندھرا پردیش میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 523 سے بڑھ کر 3،469 ہوگئی ہے۔ ریاست میں مزید 231 مریضوں کی شفایابی سے مجموعی تعداد 8،85،209 ہوگئی ہے جبکہ 7،201 افراد اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

ملک کی سب سے بڑی ریاست اتر پردیش میں ایکٹیو کیسزبڑھ کر 661 سے بڑھ کر مجموعی تعداد 5،049 ہو چکی ہے ، وہیں اس وبا کی وجہ سے ریاست میں اب تک 8،773 افراد ہلاک اور 5،96،451 مریض صحت مند ہوچکے ہیں۔


بہار میں جہاں کورونا کی وبا ختم ہورہی تھی ، وہیں ایک بار پھر نئے کیسز کے رپورٹ ہونے کے بعد خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ ریاست میں کورونا وائرس کے 198 نئے فعال کیسز رپورٹ ہونے کے ساتھ ہی ایکٹیو کیسز کی مجموعی تعداد 925 ہوگئی ہے۔ جان لیوا کورونا سے ریاست میں 1،567 افراد کی موت جبکہ 2،61،706 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

ملک میں ابھی تک مہلک ترین کورونا وائرس سے ریاست راجستھان میں 2808 ، جموں و کشمیر میں 1983 ، اوڈیشہ میں 1919 ، اتراکھنڈ میں 1704، آسام میں 1104 ، جھارکھنڈ میں 1100 ، ہماچل پردیش میں 1029 ، گوا میں 822 ، پڈوچیری میں 679 ، تری پورہ میں 392 ، منی پور میں 374، چنڈ ی گڑھ میں 368 ، میگھالیہ میں 150 ، سکم میں 135 ، لداخ میں 130 ، ناگالینڈ میں 92 ، انڈومان اور نکوبار میں 62 ، اروناچل پردیش میں56، میزورم میں 11 ، دادر نگر حویلی اور دمن دیو میں دو اور لکشدیپ میں ایک شخص کی موت ہو چکی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔