دہلی میں کورونا کا قہر جاری، 4473 نئے معاملے، 33 اموات

دہلی میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں ریکارڈ 62593 جانچ کی گئی اور اس میں پازیٹیو شرح 7.15 فیصد رہی۔ یہاں وائرس کے کل 2309578 نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

دارالحکومت دہلی میں بدھ کو کورونا وائرس انفیکشن کے 4000 سے زیادہ معاملے پھر سامنے آئے جس سے متاثرین کی مجموعی تعداد سوادولاکھ سے زائد ہوگئی۔ تشویش کی بات یہ بھی ہے کہ ممنوعہ زون میں بھی اضافہ جاری ہے۔

دہلی کی وزارت صحت کی جانب سے کل جاری اعدادوشمار کے مطابق ریکارڈ 4473 مریضوں کے سامنے آنے سے دارالحکومت میں متاثرین کی تعداد 230269 ہو گئی۔ اس دوران 3313 مریضوں کے صحت یاب ہونے سے اب تک کل 194516 افراد کورونا وائرس کو شکست دے چکے ہیں۔ اسی عرصہ میں کورونا انفیکشن سے مزید 33 اموات ہو جانے سے اس وبا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 4839 ہو گئی ہے۔ دہلی میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں ریکارڈ 62593 جانچ کی گئی اور اس میں پازیٹیو شرح 7.15 فیصد رہی۔ یہاں وائرس کے کل 2309578 نمونوں کی جانچ کی جا چکی ہے۔ یہاں فی دس لاکھ پر جانچ کی اوسط 121556ہے۔ دہلی میں کل جانچ میں پازیٹیو شرح 9.97 فیصد پائی جارہی ہے۔


دارالحکومت میں کورونا کے سرگرم معاملات کی تعداد مزید 1127 بڑھ کر 30914 ہوگئی جو منگل کو 29787 تھی۔ ان میں سے ہوم آئیسولیشن مین 17324 ہیں۔ یہاں شرح اموات 2.1 فیصد ہے۔انفیکشن کے بڑھتے قہر کی روک تھام کی کوشش میں ممنوعہ علاقوں کی تعداد آج مزید 77بڑھ کر 1637 ہوگئی جو منگل کو 1560 تھی۔

قابل ذکر ہے کہ دہلی میں گزشتہ دوروز سے چار ہزار سے زیادہ معاملے سامنے آرہے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔