ملک میں کورونا سےحالات خوفزدہ، کل دو لاکھ 16 ہزار سے زائد نئے معاملہ

ملک میں کورونا وبا سے سب سے زیادہ متاثر مہاراشٹر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 61 ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آئے جبکہ اس دوران مزید 349 مریضوں کی موت ہوئی ہے۔

تصویر آئی اےاین ایس
تصویر آئی اےاین ایس
user

یو این آئی

کوورونا گزشتہ سال کے مقابلہ زیادہ خطرناک شکل اختیار کرتا جارہا ہے اور جس تیزی کےساتھ یہ وبا پھیل رہی ہےاس سےعوام میں زبردست خوف پیدا ہو گیا ہے۔کل یعنی جمعرات کو ورلڈومیٹر پر جاری اعداد و شمار کے مطابق دو لاکھ 16 ہزار سے زیادہ نئے کیس رپورٹ ہوئےہیں اور پورے ملک میں 11 سو سے زیادہ اموات ہوئی ہیں۔

اس خوف کودیکھتےہوئےبڑی تعداد میں لوگ بڑےشہروں سےاپنےوطن ہجرت کرنے پر مجبور ہو گئےہیں ۔ کئی ریاستو ں میں سخت پابندیاں عائد کردی گئی ہیں۔مہاراشٹر میں کرفیو نافذ کر دیا ہےجبکہ دہلی میں ہفتہ اوراتوار کومکمل لاک ڈاؤن لگا دیا گیا ہے۔


ملک میں کورونا وبا سے سب سے زیادہ متاثر مہاراشٹر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 61 ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آئے جبکہ اس دوران مزید 349 مریضوں کی موت ہوئی ہے۔ قابل تشویش یہ ہے کہ فعال کیسز 6.20 لاکھ سے تجاوز کر گئے ہیں۔

ریاست میں نئے کیسز کے مقابلے صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد زیادہ درج کی گئی ہے۔ اس دوران، فعال کیسز کی تعداد میں 7990 کی مزید اضافہ ہونے سے بدھ کو بڑھ کر یہ 620060 تک پہنچ گئی جو پورے ملک میں سب سے زیادہ ہے۔


ریاست میں اس دوران کورونا کے سب سے زیادہ (پورے ملک میں) 61695 نئے کیسز سامنے آنے سے متاثرین کی کل تعداد بڑھ کر 36 لاکھ سے زائد 3639855 ہو گئی ہے۔ اس سے پہلے بدھ کو 58952 نئے کیسزسامنے آئے تھے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔