ملک بھر میں کورونا کیسز 30 لاکھ 44 ہزار سے متجاوز، شفایابی کی شرح 75 فیصد

ملک میں کورونا وائرس کووڈ 19 کا قہر بڑھتا ہی جارہاہے اور ایک بار پھر ایک دن میں تقریباً 70 ہزار نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، دریں اثنا شفایابی کی شرح تقریبا 75 فیصد تک پہنچ چکی ہے

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

نئی دہلی: ملک میں کورونا وائرس کووڈ 19 کا قہر بڑھتا ہی جارہاہے اور ایک بار پھر ایک دن میں تقریباً 70 ہزار نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ، تاہم اسی عرصہ میں 57 ہزار سے زائد مریض صحت مند ہو ئے ہیں جس سے مریضوں کی شفایابی کی شرح تقریبا 75 فیصد تک پہنچ چکی ہے۔

اتوار کی صبح صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے 69،239 نئے کیسز کے ساتھ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 30،44،940 ہوگئی ہے۔ اسی مدت کے دوران 57989 مریض صحت مند ہوئے ہیں جس سے صحت مند ہونے والوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 22،80،566 ہوگئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی مریضوں کی شفایابی کی شرح بڑھ کر 74.89 فیصد ہوچکی ہے۔


تاہم یہ تشویش کی بات ہے کہ اسی عرصہ کے دوران ایکٹیوکیسز میں 10 ہزار سے زائد مریضوں کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ فعال کیسز کی تعداد میں ریکارڈ 10،338 مریضوں کے اضافے کے ساتھ مجموعی تعداد 7،07،668 ہوگئی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 912 اموات کے بعد مجموعی ہلاک شدگان کی تعداد 56706 ہوگئی۔ ملک میں سرگرم کیسز کی تعداد 23.43 فیصد ہے جبکہ اموات کی شرح 1.87 فیصد ۔

ملک میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ مہاراشٹر میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 4954 سے بڑھ کر 1،69،833 اور ہلاکتوں کی تعداد 297سے بڑھ کر 21،995 ہوچکی ہے۔ اسی عرصہ کے دوران9،241 افراد کورونا وائرس سے شفایاب ہوئے ہیں جس سے صحت مند مریضوں کی تعداد 4،80،114 ہوگئی۔ ملک میں سب سے زیادہ فعال کیسزاسی ریاست میں ہیں۔ آندھرا پردیش میں مریضوں کی تعداد 1586 بڑھنے سے فعال کیسز89،389 ہوچکے ہیں ۔ ریاست میں اب تک 3189 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ 8593 افراد کی شفایابی سے مجموعی طور پر 2،52،638 افراد جان لیوا وبا سے صحتمند ہو چکے ہیں۔


اس کے بعداڈیشہ میں 1037 مریضوں کے اضافے کے ساتھ فعال کیسز کی تعداد 22861 ہوگئی ہے ۔ ریاست میں 1773 مریضوں کی شفایابی سے صحت مند ہونے والوں کی تعداد 52277 ہوگئی ہے جبکہ 399 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ کیرالہ میں مزید 865 نئے کیسز کی رپورٹ سے ایکٹیو کیسز کی تعداد 19601 ہوگئی اور 1292 مریضوں کی شفایابی کے ساتھ مجموعی تعداد 36535 ہوگئی۔ ریاست میں اب تک 218 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ اس کے بعد ریاست پنجاب میں 862 نئے کیسز کی رپورٹ سے فعال کیسز کی مجموعی تعداد 15305 ہوگئی ہے ۔ 409 مریضوں کی شفایابی سے صحت مند ہونے والوں کی مجموعی تعداد 24302 جبکہ اب تک ریاست میں 1036 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

ملک کی جنوبی ریاست کرناٹک جو کورونا وائرس کے معاملات میں پورے ملک میں چوتھے نمبر پر ہے ، میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مریضوں کی تعداد میں 389 عدد کی کمی واقع ہوئی ہے اور اب اس ریاست میں 82،693 فعال کیسز ہیں۔ ہلاکتوں کی تعداد 93 سے بڑھ کر 4615 ہوگئی ہے۔ ریاست میں اب تک 1،84،568 مریض شفایاب ہوئے ہیں۔ریاست تمل ناڈو ملک میں دوسرے نمبر پرہے جہاں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 297 عدد سے بڑھ کر 53،710 اوراب تک 6420 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ اسی مدت کے دوران ریاست میں 3،13،280 مریض جان لیوا وبا سے شفایاب ہوئے ہیں۔


آبادی کے لحاظ سے ملک کی سب سے بڑی ریاست اترپردیش میں اسی 24 گھنٹوں کے دوران 506 مریضوں کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد اس وبا کے 48،291 فعال کیسز اور 2867 اموات ہوئیں جبکہ 1،31،295 مریض شفایاب ہوئے ہیں۔ بہار میں 1195 مریض کم ہوئے ہیں اور اب اس ریاست میں فعال کیسز کی تعداد گھٹ کر 24،168 رہ گئی ہے۔ ریاست میں 503 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ 94،858 مریض اس مہلک وبا سے شفایاب ہوئے ہیں۔

ملک کی مشرقی ریاست مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے 27،900 فعال کیسز ہیں اور 2737 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں ، جبکہ اب تک 1،04،959 مریض شفایاب ہوئے ہیں۔ ریاست تلنگانہ میں کورونا کے 22،908 فعال کیسز ہیں اور 755 مریض لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ اس وبا کے 80،586 مریض شفایاب ہوئے ہیں۔ ریاست گجرات میں 14،399 سرگرم کیسز ہیں اوراب تک 2881 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ ریاست میں 68،243 افراد اس وبا سے شفایاب ہوئے ہیں۔ قومی دارالحکومت دہلی میں فعال کیسز کی تعداد 168سے بڑھ کر 11،594 ہوگئی ہے۔ وہیں جان لیوا وبا سے ہلاک شدگان کی تعداد بڑھ کر 4284 ہوچکی ہے اور اب تک 1،44،138 مریض شفایاب ہوئے ہیں۔


دنیا کی مہلک ترین وبا کورونا وائرس سے ابھی تک مدھیہ پردیش میں 1206 ، راجستھان میں 944 ، جموں و کشمیر میں 608 ، ہریانہ میں 597 ، جھارکھنڈ میں 308 ،آسام میں 234، اتراکھنڈ میں 195 ، چھتیس گڑھ میں 189 ، پڈوچیری میں 151 ، گوا میں 140 ، تری پورہ میں 72،چنڈی گڑھ میں ، 33 ، انڈمان نکوبار میں ،32 ، ہماچل پردیش میں 29 ، منی پور میں 22 ، لداخ میں 21 ، ناگالینڈ میں نو ، میگھالیہ میں سات ، اروناچل پردیش میں پانچ ، سکم میں تین اور دادر نگر حویلی اور دمن دیو میں دودو افراد کی موت ہوچکی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 23 Aug 2020, 11:16 AM