دہلی میں چوتھے دن بھی کورونا کے 4000سے زیادہ نئے معاملے

دہلی کی وزارت صحت کی طرف سے سنیچر کو جاری اعدادو شمار کے مطابق 4321نئے مریض سامنے آنے سے متاثرین کی مجموعی تعداد 2,14,069پر پہنچ گئی۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

راجدھانی دہلی میں کورونا کا قہر کم ہونے کا نام نہیں لے رہا ہے اور گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس (کووڈ۔19) کے مسلسل چوتھے دن 4000سے زیادہ نئے معاملے آئے۔ انفیکشن کے قہر کو کنٹرول کرنے کی کوشش میں پابندی شدہ علاقوں کی تعداد 1380سے زیادہ ہوگئی ہے۔

دہلی میں جمعرات کو آئے اعدادو شمار میں ریکارڈ 4308نئے معاملے سامنے آئے تھے۔ جمعہ کو گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں نئے معاملے تو 42کم ہوئے لیکن 4266معاملے سامنے آئے۔ تشویش کی بات یہ ہے کہ اس دوران پابندی شد ہ علاقوں کی تعداد 54مزید بڑھ کر 1383ہوگئی ہے۔


دوسری طرف نئے معاملہ کے مقابلہ میں صحت یاب ہونے والوں کی تعداد کم رہنے سے ٹھیک ہونے والوں کی شرح بھی مسلسل کم ہورہی ہے۔ ریکوری شرح کل کے 84.93فیصد سے آج کم ہوکر 84.6فیصد رہ گئی۔

دہلی کی وزارت صحت کی طرف سے سنیچر کو جاری اعدادو شمار کے مطابق 4321نئے مریض سامنے آنے سے متاثرین کی مجموعی تعداد 2,14,069پر پہنچ گئی۔ اس دورن 3141مزید مریضوں کے صحت یاب ہونے سے اب تک مجموعی طورپر 1,81,295لوگ کورونا وائرس کو شکست دے چکے ہیں۔ اسی مدت میں کورونا انفیکشن سے 28مزید مریضوں کی موت ہوجانے سے اس وباسے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 4,715ہوگئی ہے۔


دہلی میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ریکارڈ 60,076ٹیسٹ کئے گئے اور اس میں پازیٹیویٹی کی شرح 7.19فیصد رہی۔ یہاں وائرس کے مجموعی طورپر 20,82,776نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے۔ راجدھانی میں فی دس لاکھ پر جانچ کا اوسط 1,09,619ہے۔ دہلی کی مجموعی جانچ میں پازیٹیویٹی کی شرح 10.28فیصد ہے۔

راجدھانی میں کورونا کے فعال معاملے 1152بڑھ کر 28,059پر پہنچ گئے ہیں۔ ان میں سے 15371ہوم آئسولیشن میں ہیں۔ دہلی میں اموات کی شرح 2.20فیصد ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔