دہلی میں کورونا کے 939 نئے معاملے اور 25 اموات
دارالحکومت میں کنٹیمنٹ زون کی تعداد میں مسلسل کمی آتی جارہی ہے۔ اس وقت دہلی میں کنٹیمنٹ زون کی تعداد 5833 ہے۔

دارالحکومت دہلی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس (کووڈ ۔19) کے نئے متاثرہ کیسوں کے مقابلے میں صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد زیادہ ہونے سے سرگرم معاملوں میں کمی کا دور جاری ہے اور راحت کی بات یہ ہے کہ مریضوں کے صحت یاب ہونے کی شرح اب 97 فیصد تک پہنچ چکی ہے۔
دہلی میں 787 فعال معاملوں میں مزید کمی آنے سے ان کی تعداد منگل کو کم ہوکر 8،735 رہ گئی۔
دارالحکومت میں صحت یاب افراد کی تعداد میں اضافے کی وجہ سے فعال معاملوں میں کمی واقع ہوئی ہے۔ دہلی کے محکمہ صحت کی طرف سے آج جاری کردہ بلیٹن کے مطابق اس عرصے کے دوران صرف 939 نئے معاملات سامنے آنے کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 6،18،747 ہوگئی ہے ، جب کہ 1،434 مریضوں کے صحتیاب ہونے کی وجہ سے کورونا سے صحتیاب ہونے والے لوگوں کی تعداد 5،99،683 ہوگئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی کورونا سے صحتیاب ہونے کی شرح 96.91 فیصد ہوگئی ہے جو قومی اوسط (95.65 فیصد) سے زیادہ ہے۔
اس دوران 25 اور مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد 10،329 ہوگئی ہے۔ دارالحکومت میں اموات کی شرح صرف 1.66 فیصد ہے۔ مرنے والوں کے معاملے میں دہلی ملک میں چوتھے نمبر پر ہے۔
دارالحکومت میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 82،386 نمونوں کی جانچ کی گئی۔ اس کے ساتھ ہی اب تک کی جانچ کی تعداد بڑھ کر 79.47 لاکھ ہوگئی ہے۔ ہر 10 لاکھ آبادی کے لئے جانچ کا اوسطا 4،18،168 ہے۔
دریں اثنا ، دارالحکومت میں کنٹیمنٹ زون کی تعداد میں مسلسل کمی آتی جارہی ہے۔ اس وقت دہلی میں کنٹیمنٹ زون کی تعداد 5833 ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔