دہلی میں کورونا کے صرف 39 نئے معاملے، ایک مریض کی موت

دہلی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 80 مزید مریضوں نے کورونا وائرس کی وبا کو شکست دی ، جس کے بعد صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد بڑھ کر 14،10،368 ہوگئی ہے۔

فائل تصویر یو این آئی
فائل تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

قومی راجدھانی دلی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پیر کی شام تک کورونا کے سرگرم معاملوں کی تعداد 42 کم ہوکر 537 رہ گئی، راجدھانی دہلی میں کورونا انفیکشن کے 39 نئے معاملے سامنے آئے اور ایک شخص کی موت ہوئی۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران یہاں کورونا انفیکشن کے 39 نئے کیس سامنے آنے کے بعد ، متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 1435949 ہوگئی اور ایک اور مریض کی موت کے ساتھ ہی اموات کی تعداد 25044 ہوگئی۔ دہلی اموات کے معاملے میں چوتھے نمبر پر ہے۔


محکمہ صحت کی طرف سے آج جاری بلیٹن کے مطابق دارالحکومت میں انفیکشن کی شرح 0.079 فیصد اور اموات کی شرح 1.74 فیصد پر برقرار ہے۔

دہلی میں ، اس عرصے کے دوران 80 مزید مریضوں نے کورونا وائرس کی وبا کو شکست دی تھی ، جس کے بعد صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد بڑھ کر 14،10،368 ہوگئی ہے۔


دہلی میں ، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 56435 نمونوں کی جانچ کی گئی ، جس میں 45423 آر ٹی پی سی نمونے اور 11012 ریپڈ اینٹیجن نمونے شامل ہیں۔ دارالحکومت میں اب تک ویکسین کی مجموعی طور پر 9668514 خوراکیں دی جاچکی ہیں۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دارالحکومت میں 10614 افراد کو کورونا وائرس سے بچاؤ کے ٹیکے لگائے گئے ، ان میں سے 6996 نے کورونا ویکسین کی پہلی خوراک لی اور 3618 نے دوسری خوراک لی۔ دہلی میں آئسولیشن میں رہنے والوں کی تعداد 162 پر مستحکم ہے۔

آج سے دارالحکومت میں میٹرو اور بسوں کی تمام نشستوں پر مسافروں کو سفر کرنے کی اجازت دی گئی ہے اور سینما ہالوں کو 50 فیصد صلاحیت کے ساتھ کھولنے کی اجازت ہے۔ میٹرو اور بس مسافروں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ کورونا کی رہنما ہدایات پر عمل کریں اور ماسک اور معاشرتی فاصلہ برقرار رکھیں۔


واضح رہے کہ کورونا کی دوسری لہر کے دوران ، 20 اپریل کو ایک ہی دن میں دہلی میں انفیکشن کے سب سے زیادہ 28395 معمالے درج ہوئے تھے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */