دہلی میں کورونا کے نئے معاملوں میں اضافہ

راجدھانی میں کورونا انفیکشن سے 35 اور مریضوں کی موت ہونے سے اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 5,981 ہوگئی ہے۔ دہلی میں کورونا سے مرنے والوں کی شرح 1.83 فیصد ہے۔

فائل تصویر یو این آئی
i
user

یو این آئی

راجدھانی دہلی میں سنیچر کو کورونا وائرس انفیکشن کے 3,259 نئے معاملے سامنے آنے سے متاثروں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 3.27 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے لیکن فکر کی بات یہ ہے کہ اس دوران مریضوں کے صحت یاب ہونے کی شرح میں کمی درج کی گئی ہے اور سرگرم معاملوں میں اضافہ ہوا ہے۔

دہلی کے وزارت صحت کی طرف سے جاری اعدادوشمار کے مطابق راجدھانی میں متاثروں کی تعداد 3,27,718 ہوگئی ہے۔ اس دوران 3,154 اور مریضوں کے صحتیاب ہونے سے اب تک مجموعی طور سے 2,98,853 لوگ کورونا وائرس سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی کورونا مریضوں کے صحتیاب ہونے کی شرح 91.19 فیصد ہوگئی ہے۔


اسی مدت میں کورونا انفیکشن سے 35 اور مریضوں کی موت ہونے سے اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 5,981 ہوگئی ہے۔

دہلی میں چوبیس گھنٹوں میں 55,715 لوگوں کی جانچ کی گئی اور اس میں پازیٹیو معاملے 5.85 فیصد رہی۔ یہاں وائرس کے مجموعی طور سے 39,41,024 نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے۔


فکرمندی کی بات یہ ہے کہ نئے معاملوں کے مقابلے میں صحتیاب لوگوں کی تعداد کم ہونے سے سرگرم معاملوں میں اضافہ درج کیا گیا ہے۔ راجدھانی میں کورونا کے سرگرم معاملوں کی تعداد 70 اور بڑھ کر 22,884 ہوگئی ہے جو جمعہ کو 22,814 تھی۔دہلی میں کورونا سے مرنے والوں کی شرح 1.83 فیصد ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔