کورونا نے توڑ ڈالی ایجوکیشن سیکٹر کی کمر، 1000 پرائیویٹ اسکول ہوں گے فروخت!

ایجوکیشن سیکٹر سے منسلک 'سیریسٹری ونچرس' نے ایک رپورٹ تیار کی ہے جس میں پیش کردہ اعداد و شمار کے مطابق فروخت کے لیے رکھے گئے زیادہ تر اسکولوں کی سالانہ فیس 50 ہزار روپے ہے۔

علامتی تصویر سوشل میڈیا بشکریہ قیرس
علامتی تصویر سوشل میڈیا بشکریہ قیرس
user

تنویر

کورونا وائرس نے زندگی کے تقریباً ہر شعبہ کو نقصان پہنچایا ہے اور اس میں ایجوکیشن سیکٹر بھی شامل ہے۔ کورونا انفیکشن کا اثر ہندوستان میں تعلیمی نظام پر بہت گہرا پڑا ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق اسکول، خصوصاً پرائیویٹ اسکول کے حالات بہت خراب ہیں اور انتظامیہ کے لیے اساتذہ اور دیگر اسٹاف کی تنخواہ ادائیگی سر درد بن چکا ہے۔ حالات اس قدر خراب ہو گئے ہیں کہ پورے ہندوستان میں نرسری سے لے کر 12ویں تک کے 1000 سے زائد اسکول فروختگی کے لیے تیار ہیں۔ اندیشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ آئندہ دو تین سالوں میں ان اسکولوں کو فروخت کر دیا جائے گا۔

ایجوکیشن سیکٹر سے منسلک 'سیریسٹری ونچرس' نے اس تعلق سے ایک رپورٹ تیار کی ہے جس میں پیش کردہ اعداد و شمار کے مطابق فروخت کے لیے رکھے گئے زیادہ تر اسکولوں کی سالانہ فیس 50 ہزار روپے ہے۔ قابل غور بات یہ ہے کہ ہندوستان کے تقریباً 80 فیصد طلبا انہی فیس سلیب والے اسکولوں میں تعلیم حاصل کرتے ہیں۔ سیریسٹرا میں پارٹنر وشال گویل کا کہنا ہے کہ وبا کے دوران کئی ریاستی حکومتوں نے فیس لینے کی حد طے کر دی ہے جب کہ اساتذہ کی تنخواہ کے علاوہ دوسرے اخراجات لگاتار ہو رہے ہیں۔ اس وجہ سے پرائیویٹ اسکولوں کی مالی حالت خستہ ہو گئی ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ ایک بڑے اسکول چین کو اپنے اسٹاف کی تنخواہ 70 فیصد تک گھٹانی پڑی ہے۔


وشال گویل کا کہنا ہے کہ مستقبل میں حالات کیسے ہوں گے، اس تعلق سے الجھن کی حالت بنی ہوئی ہے۔ موجودہ ماحول میں اسکولوں کے لیے فنڈنگ کے آثار بھی نظر نہیں آ رہے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ اسکولوں کے لیے مشکلات کافی بڑھ گئی ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ گویل کی کمپنی کے 30 سے زیادہ اسکول ہیں جس میں نرسری سے لے کر 12ویں تک پڑھائی ہوتی ہے۔ ان اسکولوں میں 1400 کروڑ سرمایہ کاری کی ضرورت ہے۔

یہاں غور کرنے والی بات یہ ہے کہ صرف چھوٹے یا متوسط اسکولوں کو ہی نہیں بلکہ بڑے اسکولوں کی چین چلانے والوں کو بھی مشکلات درپیش ہیں۔ یوروکڈس انٹرنیشنل کے ملک بھر میں 30 سے زیادہ اسکول ہیں اور اب اس کے سربراہان ایجوکیشن سیکٹر سے باہر نکلنے کی سوچ رہے ہیں۔ یورو کڈس انٹرنیشنل کے گروپ چیف ایگزیکٹیو افسر پرجودھ راجن کہتے ہیں "کئی بار ان اسکولوں کو اپنے پرموٹروں کے الگ الگ سیکٹرس میں سرمایہ کاری کے سبب جھٹکا لگتا ہے۔ پروموٹروں کے دوسرے کاروبار متاثر ہونے سے اس کا خمیازہ اسکول کو بھی بھگتنا پڑتا ہے۔"

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔