کورونا سے دنیا بھر میں 39.32 کروڑ افراد متاثر، 57 لاکھ سے زیادہ کی موت

کورونا وائرس ریسورس سینٹر کے مطابق گزشتہ 28 دنوں میں پوری دنیا میں کورونا کے 10044715906 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

دنیا میں کورونا وائرس
دنیا میں کورونا وائرس
user

یو این آئی

واشنگٹن: پوری دنیا میں کورونا کا قہر جاری ہے اور اب تک اس وبا کی وجہ سے 39.2 کروڑ افراد متاثر ہو چکے ہیں، جبکہ 57.73 لاکھ سے زیادہ افراد کورونا کی وجہ سے ہلاک ہو چکے ہیں۔ دریں اثنا اس وبا کو روکنے کے لیے پوری دنیا میں اب تک 18 کروڑ سے زائد افراد کی ٹیکہ کاری ہوچکی ہے۔

امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے کورونا وائرس ریسورس سینٹر کے مطابق اب تک پوری دنیا میں مجموعی طور پر 182396048 افراد کو کورونا سے بچاؤ کے ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔ وہیں، اس وبا سے 39.32 کروڑ افراد متاثر ہوچکے ہیں۔ کووڈ-19 کی وجہ سے 57.73 لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔


کورونا وائرس ریسورس سینٹر کے مطابق گزشتہ 28 دنوں میں پوری دنیا میں کورونا کے 10044715906 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس دوران اس وبا سے متاثرہ 244708 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ اب تک دنیا بھر میں تقریباً 10.4 ارب کورونا کی ڈوز دی جا چکی ہیں۔ ساتھ ہی گزشتہ 28 دنوں میں 763762225 ویکسین دی جا چکی ہیں۔

پوری دنیا میں کورونا کے پہلے 10 ملکوں میں امریکہ پہلے نمبر پر ہے۔ جہاں اب تک 7.64 کروڑ سے زیادہ افراد اس وبا سے متاثر ہو چکے ہیں اور 902266 افراد کی موت ہو چکی ہے۔ اس کے بعد فرانس دوسرے نمبر پر ہے۔ یہاں اب تک 8809688 افراد اس مہلک وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور 133372 افراد کی موت ہو چکی ہے۔


ہندوستان میں کووڈ متاثرین کی کل تعداد بڑھ کر 42188138 ہو گئی ہے۔ کورونا سے نجات پانے والوں کی تعداد 40461148 ہو گئی۔ اس وقت 1225011 فعال کیسز ہیں۔ ہندوستان میں اب تک 1694626697 افراد کو ٹیکہ لگایا جا چکا ہے۔ اٹلی میں متاثرہ افراد کی کل تعداد 11542793 ہو گئی ہے جبکہ ملک میں ہلاکتوں کی تعداد 148542 ہو گئی ہے۔ یہاں گزشتہ 28 دنوں میں اس وبا کی وجہ سے 9661 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔