ملک میں کورونا کے69 لاکھ متاثرین، ایک لاکھ 6 ہزار سے زائد ہلاکتیں

ملک میں کورونا وائرس (کووڈ ۔19) کے فعال کیسز میں کمی کا سلسلہ جارہی ہے اور گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 8،833 ایکٹیو کیسز کم ہوئے جس سے یہ تعداد 8،93،592 رہ گئی ہے

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

نئی دہلی: ملک میں کورونا وائرس (کووڈ ۔19) کے فعال کیسز میں کمی کا سلسلہ جارہی ہے اور گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 8،833 ایکٹیو کیسز کم ہوئے جس سے یہ تعداد 8،93،592 رہ گئی ہے۔

مرکزی وزارت صحت وخاندانی بہبود کی جانب سے جمعہ کو جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 78،365 کورونا مریض شفایاب ہوئے ہیں جس کے بعد ملک میں اس مہلک وائرس سے نجات پانے والے مریضوں کی تعداد بڑھ 59.06،069 ہوگئی ہے۔ اسی عرصے میں کووڈ ۔19 سے70،496 نئے مریضوں کے سامنے آنے کے بعد کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 69،06،152 ہوگئی ہے۔

گذشتہ اتوار کے بعد سے ملک میں فعال کیسز میں لگاتار کمی آ رہی ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 964 مریضوں کی ہلاکت کے بعد ملک میں جان لیوا وباکورونا سے ہلاک شدگان کی تعداد بڑھ کر 1،06،490 ہوگئی ہے۔ اس وقت ملک میں کورونا کے 8،93،592 فعال کیسز موجود ہیں۔ ملک میں ایکٹیو کیسز کی شرح 12.94 فیصد، شفایابی کی شرح 85.52 فیصد جبکہ اموات کی شرح 1.54 فیصد ہے۔


ملک میں جان لیوا اور مہلک ترین عالمی وبا کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ریاست مہاراشٹر ہے جہاں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایکٹیو کیسز 2،538 عدد سے کم ہو کر 2،42،438 رہ گئے ، جبکہ 358 اموات سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 39845 ہوگئی ہے ۔ اسی عرصہ کے دوران 15،575 مریض جان لیوا وبا سے شفایاب ہوئے ہیں جس سے صحت مند افراد کی تعداد 12،12015 ہوگئی۔

ملک کی جنوبی ریاست کرناٹک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے جس سے ریاست میں اب 1،17،162 ایکٹیو کیسز ہوچکے ہیں۔ ریاست میں اموات کی تعداد 9،675 تک پہنچ چکی ہے جبکہ اب تک 5،52،519 افراد شفایاب ہوئے ہیں۔ ریاست آندھرا پردیش میں 652 مریضوں کی کمی کے ساتھ فعال کیسز کی تعداد 48،513 رہ گئی ہے جبکہ اب تک 6128 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں اور مجموعی طور پر 6،84،930 افرادشفایاب ہوئے ہیں۔


آبادی کے لحاظ سے ملک کی سب سے بڑی ریاست اتر پردیش میں اسی عرصے کے دوران 602 عدد کیسز کی کمی سے ایکٹیو کیسز کی مجموعی 42،552 رہ گئی ہے اور اس وبا سے 6،245 افراد کی موت ہوئی ہے جبکہ 3،78،662 مریض شفایاب ہوچکے ہیں۔ ریاست تمل ناڈو میں ایکٹیو کیسز کی تعداد بڑھ کر 44،4 37 ہوگئی ہے اور 10،052 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ ریاست میں اب تک 5،86،454 افراد شفایب ہوئے ہیں۔ ریاست کیرالہ میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 90،664 ہوچکی ہے اور 930 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ صحت مند افراد کی تعداد 1،67،256 ہوگئی ہے۔ ریاست اوڈیشہ میں فعال کیسز کی تعداد 26،184 ہوگئی ہے اور 974 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ بیماری سےشفایابی حاصل کرنے والوں کی تعداد 2،16،984 ہوگئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔